Advertisement

پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کا کیس، آئندہ سماعت سے قبل عمران خان سے جواب طلب

پارٹی چیئرمین

عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی درخواست خارج

پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کے کیس میں آئندہ سماعت سے قبل عمران خان سے جواب طلب کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں عمران خان کو پارٹی چیئرمین سے ہٹانے کے کیس میں ممبر سندھ درانی کی زیر صدارت تین رکنی کمیشن کی سماعت ہوئی۔

دوران سماعت عمران خان کی جانب سے بیرسٹر گوہر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے  بتایا کہ یہ معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے، جب تک معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے الیکشن کمیشن اس کاروائی کو موخر کرے۔

اس موقع پر ممبر سندھ نثار درانی نے کہا کہہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو اس کیس پر کارروائی سے نہیں روکا ہے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے عمران خان کے وکیل کی کیس پر کارروائی مؤخر کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

Advertisement

اس موقع پر بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا اس کیس میں درخواست گزار آج تک الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہوئے، درخواست گزار کی عدم پیشی کے باعث الیکشن کمیشن یہ درخواست خارج کرے۔

بعدازاں الیکشن کمیشن نے آئندہ سماعت سے قبل پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کے کیس میں عمران خان سے جواب طلب کرلیا اور کیس کی مزید سماعت 7 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔

سماعت کی تفصیلات کے مطابق ممبر کے پی اکرام اللہ کا کہنا تھا کہ عدالت کا حکم امتناع تو نااہلی کے ڈیکلریشن دینے کی حد تک لگ رہا ہے جس پر عمران خان کے وکیل کا کہنا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ نے معاملہ فل بنچ کو بھجوا دیا ہے۔

ممبر کے پی اکرام اللہ کا کہنا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ میں جو درخواست دائر کی تھی اسکی کاپی فراہم کریں، درخواست آتی ہے تو آپ لوگ ہائیکورٹ پہنچ جاتے ہیں، اسٹے آرڈر کے بعد ہمارا کام صرف آنا بیٹھنا اور جانا رہ گیا ہے۔

عمران خان کے وکیل کا کہنا تھا کہ موجودہ کیس میں الیکشن کمیشن نے سوموٹو لیا ہے جس پر ممبر کے پی اکرام اللہ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن سوموٹو لیتا ہے نہ ایسا کوئی اختیار ہے تاہم درخواست گزار کو بھی نوٹس کر رہے ہیں وہ دلچسپی رکھتا ہے یا نہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوا مزید کتنا اضافہ؟
سانگھڑ: پسند کی شادی کرنے پر شوہر قتل، لڑکی اغوا، تین افراد زخمی
وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال پر غور
پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ فوجی مشقیں "دوستریم–5" جاری
لیاقت علی خان کی دیانت اور جمہوری اصول آج بھی قوم کیلئے مشعلِ راہ ہیں، صدر مملکت
بطور قوم ہمیں غذائی تحفظ اور موسمیاتی چیلنجز کے مقابلے کے لیے متحد ہونا ہوگا، وزیراعظم
Next Article
Exit mobile version