Advertisement

عمران خان اور تحریک انصاف کو کمزور کرنے کی سازش کی جارہی ہے، عمران خان

عمران خان کا قوم سے خطاب

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ عمران خان اور تحریک انصاف کو کمزور کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئین ہر انسان کو اس کے بنیادی حقوق کی حفاظت کا حق دیتی ہے جبکہ پاکستان میں آئین اور قانون کی کوئی عزت ہی نہیں ہے۔

عمران خان نے کہا بتانا چاہتا ہوں کہ ملک میں کیا ہورہا ہے، قوم کو آگاہ کرنا چاہتا ہوں کہ کس طرح پاکستان کو بناناری پبلک بنا دیا گیا ہے، تحریک انصاف کی حکومت جانے کے بعد ارکان سے بیانات دلوائے جارہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عدلیہ کی سب سے بڑی ذمہ داری ہمارے حقوق کی حفاظت ہے، چیف جسٹس سے درخواست ہے جاوید علی کے معاملے پر نوٹس لیں، چیف جسٹس جاوید علی کی کہانی سنیں، پوچھیں کون ہے، جاوید علی ایک چوکیدار کی نوکری کررہا ہے، اس کےساتھ ایسا کیا، جاوید علی کی اہلیہ کو دھمکایا گیا کہ آپکے شوہر کو بدنام کریں گے۔

عمران خان نے کہا کہ جب سےہماری حکومت گئی ہے کہہ رہا ہوں کہ بنیادی حقوق کی حفاظت کون کرے گا۔

Advertisement

 انہوں نے کہا کہ شہباز گل پر تشدد کیا گیا، انہیں کہا گیا کہ ہمارے خلاف بیان دو، اعظم سواتی کو اٹھایا گیا، انہوں نے قوم کے سامنے بتایا، اعظم سواتی نے کہا این آر او ٹو باجوہ نے دیا، قوم جانتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم ملک میں 12 فیصد مہنگائی چھوڑ کر گئے جبکہ آج 41 فیصد ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ہم نے پرامن احتجاج جیل بھرو تحریک شروع کی، جو لوگ گرفتار کیے گئے انہیں دوردراز علاقوں میں لےگئے، عدلیہ نوٹس لے تاکہ شہریوں کو خوف نہ رہے۔

انہوں نے کہا کہ عدلیہ کےخلاف مہم چلائی جارہی ہے، یہ لوگ سیاستدان نہیں بلکہ مافیا ہیں، مریم نواز جلسوں میں آڈیو ویڈیوز ٹیپس چلا رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اپنے شہریوں کے ساتھ ایسا کرنا ملک کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے مزید کہا کہ کسی کو نہ قانون کی فکر ہے اور نہ آئین کی، ان کا بس ایک مقصد ہے کہ تحریک انصاف کو کمزور کردیا جائے۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
Advertisement
Next Article
Exit mobile version