Advertisement

عمران خان کا قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ

عمران خان

پاکستان میں جمہوریت اور آزادی کو تباہ کیا جا رہا ہے، عمران خان

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے ضمنی انتخاب میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  قومی اسمبلی کے ہونے والے ضمنی انتخابات میں عمران خان نے حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس فیصلے کے تحت تمام حلقوں سے مستعفی ہونے والے امیدوار ہی الیکشن لڑیں گے اور عمران خان کا پورا فوکس دو اسمبلیوں کے انتخابات پر رہے گا۔

قومی اسمبلی کی 33 خالی نشستوں پر الیکشن شیڈول جاری، پولنگ 16 مارچ کو ہوگی

اس سے قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے قومی اسمبلی کی 33 خالی نشستوں پر الیکشن شیڈول جاری کردیا گیا تھا جس پر پولنگ 16 مارچ کو ہوگی۔

Advertisement

اس حوالے سے الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ کاغذات نامزدگی 6 فروری سے 8 فروری تک جمع کرائے جائیں گے جبکہ کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی 13 فروری تک کی جائے گی تاہم امیدواروں کی حتمی فہرست 21 فروری کو جاری کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن نے بتایا کہ انتخابات کے لئے امیدواروں کو انتخابی نشان 23 فروری کو جاری کیے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق کراچی کے 9 حلقوں پر انتخابات 16 مارچ کو ہونگے جبکہ راولپنڈی کی 5 قومی اسملبی کے حلقوں پر ضمنی انتخابات ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے 33 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے اخراجات تیار کر لیے

اسلام آباد کی تینوں حلقوں پر ضمنی انتخابات 16 مارچ کو ہونگے جبکہ لاہور اور ملتان کے دو دو حلقوں پر انتخابات ہوں گے اور خیبر پختونخوا کے قومی اسمبلی کے 8 حلقوں میں انتخابات ہونگے۔

خیال رہے کہ این اے 4 سوات، این اے 17 ہری پور، این اے 18 صوابی، این اے 25، 26 نوشہرہ، این اے 32 کوہاٹ، این اے 38 ڈی آئی خان سمیت این اے 43 خیبر، این اے 52،53،54 اسلام آباد میں بھی ضمنی انتخابات کرائے جائیں گے۔

Advertisement

اسکے علاوہ این اے 59، 60، 62 اور این اے 63 راولپنڈی، این اے 67 جہلم، این اے 97 بھکر میں انتخابات ہوں گے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے 17 جنوری کو پی ٹی آئی کے 35 ارکان قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کیا تھا تاہم قومی اسمبلی کی 2 مخصوص نشستوں پر تعیناتی پی ٹی آئی کی سفارش پر کی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version