Advertisement

الیکشن میں عمران خان تمام جماعتوں کو شکست دیں گے، یاسمین راشد

یاسمین راشد

سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ  الیکشن میں عمران خان تمام جماعتوں کو شکست دیں گے۔

تفصلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما کا کہنا تھا کہ یہ تیرہ پارٹیوں کا چھان بورہ اکٹھا ہوا ہے  اور یہ لوگ الیکشن اور عوام سے ڈرے ہوئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن سے بھاگے ہوئے ہیں اور الیکشن کمیشن بھی دوڑی ہوئی ہے، سارا محلہ دوڑا ہوا ہے کہ الیکشن نہیں کروانے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مریم کی باتیں سن سن کرپریشان ہو جاتی ہوں کہ اتنی تقریریں دے رہی ہیں اتنی تہمتیں لگاتی ہیں تو الیکشن کرواو خود ہی پتہ چل جائیگا عوام نے چوروں کو ووٹ دینا ہے یا ان کو جو پاکستان سے پیار کرتے ہیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ سارا پاکستان تم لوگوں کو چور کہتا ہے، جہاں آواز لگائیں مریم کے پاپا کون ہیں تو وہ کہتے ہیں چور ہیں ۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ساری زندگی پاکستان کو لوٹا ہے اور شور مچا رہے ہیں کہ لوگ ان کی چوری بھول جائیں، یہ لوگ پرانے پاپی ہیں انہوں نے سپریم کورٹ پر حملہ کیا تھا وہاں سے معززججز اپنی جانیں بچانے کے لیے بھاگے تھے ، ان کی گورننس کا سن سن کے کان پک گئے تھے دس ماہ میں گورننس کا پتہ چل گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ لوگوں کے گھر میں ایک وقت کا کھانا نہیں اور شہباز شریف کہہ رہے ہیں میں کابینہ چھوٹی کروں گا، یہ سمجھتے تھے ہم ممی ڈیڈی پارٹی ہیں لیکن جیلوں سے ڈرتے گھبراتے نہیں ہیں، ہمارا لیڈر ولایت نہیں ہے یہاں بیٹھا ہوا ہے، انشااللہ پاکستان کو وہ حقیقی آذادی ملے گی جو قائد اعظم کی خواہش تھی اور علامہ اقبال کا خواب تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version