Advertisement

دہشت گردوں کا کوئی مذہب یا نظریہ نہیں، آرمی چیف

آرمی چیف

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب یا نظریہ نہیں ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے گزشتہ روز دہشت گردی کا نشانہ بننے والے کراچی پولیس آفس (کے پی او) کا دورہ کیا ہے۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے ہمراہ تھے۔ کور ہیڈکوارٹرز میں آرمی چیف اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو کراچی پولیس آفس حملے پر بریفینگ دی گئی۔

 بعد ازاں آرمی چیف اور وزیر اعلیٰ سندھ نے جناح میڈیکل سینٹر کا بھی دورہ کیا جہاں پولیس اور رینجرز کے زخمی جوانوں سے ملاقات کی اور پولیس ورینجرز جوانوں کے بلند حوصلے اور بہادری کو سراہا۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب یا نظریہ نہیں، گمراہ کن تصور کولالچ اور دباؤ سے مسلط کیا جارہا ہے۔

Advertisement

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے مزید کہا کہ انسداددہشت گردی کیلئے اعتماد اور فریقین کی مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے جبکہ  پاکستانیوں نے ہمیشہ دہشت گردی اور انتہاپسندی کو شکست دی ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ریاست دہشتگردی کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں، قوم کے عزم، لازوال قربانیوں کا اعتراف، سلام پیش کرتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version