Advertisement

بین الاقوامی تعلقات کی بنیاد کسی کی ذاتی انا پر نہیں بلکہ ملکی مفادات پر ہونی چاہیے، عمران خان

  • محمد
  • شيئر

عمران خان

پاکستان میں جمہوریت اور آزادی کو تباہ کیا جا رہا ہے، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ بین الاقوامی تعلقات کی بنیاد کسی کی ذاتی انا پر نہیں بلکہ ملکی مفادات پر ہونی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے نجی میڈیا چینل کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معیشت بری طرح تباہ ہو چکی ہے، اس وقت پاکستان تاریخ کے بدترین معاشی اور سیاسی بحران سے گزر رہا ہے، الیکشن کمیشن کی ساکھ کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے، اس صورت میں شفاف انتخابات کا انعقاد ناممکن ہے۔

سندھ کے بلدیاتی انتخابات کو تمام سیاسی جماعتوں نے مسترد کیا

عمران خان نے کہا کہ سندھ کے بلدیاتی انتخابات کو تمام سیاسی جماعتوں نے مسترد کیا، افغانستان میں کسی بھی حکومت کے ساتھ پاکستان کے اچھے تعلقات کا ہونا ناگزیر ہے، میں نے غنی حکومت کے ساتھ علقات بہتر رکھنے کی ہر ممکن کوشش کی تاکہ وہ دہشت گردی کی صورت میں ہماری معاونت کر سکیں، ہمارے وزیر خارجہ نے اپنا سارا وقت بیرونی دوروں پر صَرف کیا لیکن افغانستان کا ایک بھی دورہ نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں؛ قوم انتخابات کے بارے میں لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو سراہتی ہے، عمران خان

Advertisement

ہم اس وقت دہشت گردی کے خلاف ایک اور جنگ کے متحمل نہیں ہو سکتے

ان کا کہنا تھا کہ ہم اس وقت دہشت گردی کے خلاف ایک اور جنگ کے متحمل نہیں ہو سکتے، جب طالبان نے افغانستان کی حکومت سنبھالی تو 30 سے 40 ہزار مہاجرین کو پاکستان  بھیجنے کا فیصلہ کیا، ہمارے لیے ان کی دوبارہ آباد کاری ایک بہت بڑا چیلنج تھا لیکن ہماری حکومت ختم ہونے کی وجہ سے مکمل نہ ہو سکا، اس دوران نئی حکومت آئی جس کی غفلت کی وجہ سے دہشت گردی نے ایک بار پھر سر اٹھانا شروع کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی تعلقات کی بنیاد کسی کی ذاتی انا پر نہیں بلکہ ملکی مفادات پر ہونی چاہیے، پاکستان کے لوگوں کا مفاد اس میں ہے کہ ہمارے امریکہ کے ساتھ بہترین تجارتی تعلقات ہوں، روس اور یوکرین کے تنازعے میں ہم نے غیر جانبدار رہنے کا فیصلہ کیا ہے، کسی ایک فریق کی حمایت سے آپ اپنے لوگوں کے مفادات کو متاثر کرتے ہیں۔

بحیثیت وزیر اعظم میری ترجیح میرے ملک کی 22 کروڑ عوام تھی

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ بحیثیت وزیر اعظم میری ترجیح میرے ملک کی 22 کروڑ عوام تھی، پاکستان جیسا ملک جس کی بڑی آبادی خط غربت سے نیچے ہو وہ اخلاقی بیانات دینے کی استطاعت نہیں رکھتا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version