Advertisement

عمران خان کا جیل بھرو تحریک کا اعلان

عمران خان

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے جیل بھروتحریک کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں قوم کو یاد کرا دینا چاہتا ہوں کہ کسی مقصد کے لئے پاکستان بنا تھا تاکہ آنے والی نسلوں کو معلوم ہو کہ اس ملک کے بننے کا کیا سبب تھا۔

انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کی بنیاد عدل و انصاف پر رکھی گئی کیونکہ عدل وانصاف کے بغیر کسی ریاست میں خوشحالی نہیں آسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان اور پرویزالٰہی کا حکومت کے منفی ہتھکنڈوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے عزم کا اظہار

انہوں نے مزید کہا کہ سرمایہ کار اپنا سرمایہ اسی ریاست میں لگاتے ہیں جہاں قانون کی حکمرانی ہو کیونکہ جہاں انصاف ہوتا ہے وہاں قبضہ گروپ اور این آر او نہیں ہوتا اور عدل و انصاف کے معاشرے میں بڑے لوگ چوری کر کے معاف نہیں کروا سکتے ہیں۔

Advertisement

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ معیشت کی بہتری کیلئے بھی قانون کی حکمرانی ضروری ہے اور جو قوم اپنے نظریئے سے پیچھے ہٹ جاتی ہے وہ مر جاتی ہے، اگر آج بحیثیت قوم نہ جاگے تو سب اس صورتحال کے ذمہ دار ہونگے۔

ان کا کہنا تھا کہ سازش کے تحت ملک میں چوروں کی حکومت لائی گئی اور جب عدم اعتماد لائی گئی تو ڈالر 178 روپے کا تھا اور آج 9 مہینے میں ڈالر 100 روپے مہنگا ہوچکا ہے، ڈالر مہنگا ہونے سے ملک میں مہنگائی آچکی ہے اور ملک میں ابھی مزید مہنگائی ہونے والی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ امپورٹڈ حکومت الیکشن سے بھاگنے کی بھی تیاری کر رہی ہے جس کے لئے یہ اپنے مخالفین کیخلاف کیسز بنارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہبازگل، اعظم سواتی اور فواد چوہدری پر مقدمات بنائے گئے، اعظم سواتی پر بچوں اور پوتیوں کے سامنے تشدد کیا گیا، فواد چوہدری کو صبح 4 بجے گرفتار کیا گیا اور رجیم چینج کیخلاف بیانیہ دینے والوں پر ظلم کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اے پی سی میں شرکت کیلئے پی ٹی آئی کی مشاورت جاری، حتمی فیصلہ عمران خان کرینگے

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام نہیں آسکتا ہے جبکہ ہم نے آئین کے تحت ہی اپنی اسمبلیوں کو تحلیل کیا تھا لیکن 18 دن گزر گئے مگر دونوں گورنرز نے الیکشن کی تاریخ نہیں دی اور اگروقت پر الیکشن نہ ہوئے تو یہ غیرآئینی اقدام ہوگا۔

Advertisement

عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک میں رہنے والوں کو تو سوچنا چاہیے کہ انہیں ملک کی بربادی کی کوئی فکر نہیں کیونکہ ان کے پیسے باہر پڑے ہیں اور ان کے پاس ملک کو ٹھیک کرنے کاکوئی روڈ میپ بھی نہیں ہے۔

اس موقع پر عمران خان نے جیل بھرو تحریک کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے مجھےجیل میں ڈالنے کا پلان بنایا ہوا ہے، ان کا منصوبہ تحریک انصاف کو کمزور کرنا ہے، ورکرز اور قوم جیل بھرو تحریک کی تیاری کریں  اور سب انتظار کریں میں کال دوں گا اور ہم پاکستان کے جیلوں کو بھر دیں گے تاکہ ان کا شوق پورا ہو جائے۔

یہ بھی پڑھیں: امپورٹڈ سرکار کو ہر گز تسلیم نہیں کرتا، عمران خان

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
خواجہ آصف کی قیادت میں پاکستانی وفد دوحہ پہنچ گیا، پاک افغان مذاکرات شروع
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
قیمت میں بڑی کمی کے بعد آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟
شہرِ قائد میں ٹریفک حادثات خطرناک حد تک بڑھ گئے، 290 دنوں میں 680 سے زائد اموات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version