Advertisement

مسلسل آئین کی خلاف وزری پر تشویش بڑھ رہی ہے، شوکت یوسفزئی

شوکت یوسفزئی

مسلسل آئین کی خلاف وزری پر تشویش بڑھ رہی ہے، شوکت یوسفزئی

پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے ترجمان شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ نگراں حکومت کی جانب سے مسلسل آئین کی خلاف وزری پر تشویش بڑھ رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے ترجمان شوکت یوسفزئی اور بیرسٹر گوہر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نگراں حکومت کی جانب سے تبادلے و تعیناتی اختیارات سے تجاوز ہے اور بیوروکریسی کو کام ہی نہیں کرنے دیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت الیکشن کرانے کیلئے آتی ہے لیکن یہ حکومت نگراں نہیں بلکہ پی ڈی ایم کی حکومت ہے، مولانا نے اپنا نمائندہ گورنر ہاؤس میں بٹھایا ہوا ہے اور گورنر ہاؤس سے نگراں حکومت چلائی جارہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نگراں وزیر اعلیٰ کو یرغمال بنایا گیا، یہ شفاف انتخابات پر متاثر ہونگے اور  مسلسل آئین کی خلاف وزری پر تشویش بڑھ رہی ہے لگ رہا ہے یہ آئین مانتے ہی نہیں، مرضی کے تبادلے و تعیناتی کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم حکومت خیبر پختونخوا میں ترقی کو روکنے کے درپے ہے، شوکت یوسفزئی

Advertisement

اس موقع پر بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمشن نے نگراں سیٹ اپ میں تبادلوں و تعیناتی پر پابندی لگائی ہے تاہم نگراں حکومت کے ہوتے ہوئے آئین وقانون کے مطابق تبادلے نہیں ہوسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ  نگراں حکومت کی جانب سے تبادلے اورتعیناتی کے معاملے پر پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

اسد قیصر کی جانب سے رٹ بیرسٹر گوہرعلی خان نے دائر کی جس میں انھوں نے مؤقف اختیار کیا کہ نگراں حکومت کی جانب سے تبادلے وتعیناتی غیر قانونی ہے، حکومت کی جانب سے تعیناتی وتبادلے شفاف انتخابات کے انعقاد پر اثر انداز ہوں گے۔

رہنما پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ نگراں حکومت کے تبادلے اور تعیناتی الیکشن رولز کی خلاف وزری ہے، نگراں حکومت کے ذمہ داری تعیناتی وتبادلے نہیں بلکہ صرف شفاف انتخابات کرانا ہے۔

پشاور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں بیریسٹرگوہرعلی خان نے مؤقف اپنایا کہ سپریم کورٹ بھی اس تناظر میں کئی بار احکامات جاری کیے ہیں۔ استدعا ہے کہ نگراں حکومت کی جانب سے تبادلوں اورتعیناتی کا اعلامیہ کالعدم قرار دیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version