عمران خان کا صدر مملکت کو خط کے بعد اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کرنے کا امکان

عمران خان کا صدر مملکت کو خط کے بعد اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کرنے کا اعلان
سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کے خلاف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے تحقیقات کے معاملے پر چیئرمین عمران خان کا صدر مملکت کو خط کے بعد اعلیٰ عدلیہ سے بھی رجوع کرنے کا امکان ہے۔
اس حوالے سے پارٹی ذرائع نے بتایا کہ عمران خان چیف جسٹس آف پاکستان کو بھی جنرل (ر) باجوہ کے خلاف تحقیقات کی درخواست دیں گے۔
ذرائع کے مطابق عمران خان اپنی درخواست میں جنرل (ر) باجوہ کی جانب سے انھیں پاکستان کے لیے خطرناک قرار دیتے کے الزام کی تحقیقات کا مطالبہ کریں گے۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان جنرل (ر) باجوہ کی جانب سے سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کو نیب سے کلیر کروانے کے الزام کی تحقیقات کی بھی درخواست کریں گے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ چیف جسٹس آف پاکستان کو درخواست دینے کے حوالے سے عمران خان کی قانونی ماہرین سے مشاورت جاری ہے، جس کے بعد پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔
دوسری جانب عمران خان کی جانب سے جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کے خلاف فوری تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے افواج پاکستان کے سپریم کمانڈر کو خط ارسال کردیا گیا ہے۔
سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے بطور آرمی چیف کی پے در پے حلف کی خلاف ورزیوں کے معاملے پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے جنرل قمر جاوید باجوہ کے خلاف فوری تحقیقات کا مطالبہ کر دیا ہے۔
اس مقصد کے تحت چیئرمین تحریک انصاف کا صدرِ مملکت اور افواجِ پاکستان کے سپریم کمانڈر ڈاکٹر عارف علوی کو خط سمیت جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے حلف کی خلاف ورزیوں کی تفصیلات بھی صدر مملکت کو ارسال کر دی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News