Advertisement

پی ایس ایل سیکیورٹی اخراجات: چیئرمین پی سی بی کا وزیراعظم سے رابطہ

چیئرمین پی سی بی

پی ایس ایل سیکیورٹی اخراجات: چیئرمین پی سی بی کا وزیراعظم سے رابطہ

لاہور میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز کے تنازعے کے معاملے پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) منیجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے وزیر اعظم شہباز شریف سے رابطہ کیا۔

ذرائع کے مطابق رابطے کے دوران چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے وزیر اعظم شہباز شریف کو سیکیورٹی اخراجات کے معاملے پر تفصیلی آگاہ کردیا۔

Advertisement

ذرائع کا کہنا ہے کہ رابطے میں وزیراعظم کی جانب سے نجم سیٹھی کو مکمل تعاون اور مدد کی یقین دہانی کرائی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین نجم سیٹھی سیکیورٹی کی مد میں پیسے نہ دینے پر بدستور قائم ہیں۔

نجم سیٹھی نے اپنے موقف میں کہا کہ پی ایس ایل قومی ایونٹ ہے اور اس کا انعقاد قومی اداروں کی ذمہ داری ہے، اخراجات نہ اٹھائے گئے اور پیسوں کے مطالبے سے دستبردار نہ ہوا تو میچز کراچی کرانے پر مجبور ہوں گئے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل اخراجات کے تنازعہ پر پی سی بی اور پنجاب حکومت میں ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے پنجاب حکومت کو بقیہ 25 کروڑ نہ دینے کا پیغام پہنچا دیا جبکہ پی سی بی کا کہنا تھا کہ لاہور میں پہلے دو میچز کے بعد منگل کو سپرلیگ کراچی منتقل کردی جائے گی۔

پی سی بی کا پنجاب حکومت کو پیغام میں کہنا تھا کہ اگر 27 فروری تک تعاون نہ کیا گیا تو میچز شفٹ ہوجائیں گے۔

Advertisement

مزید پڑھیں: نجم سیٹھی نے پی ایس ایل میچز لاہور سے منتقل کرنے کی دھمکی دیدی

پی سی بی ذرائع نے کہا کہ پی ایس ایل اخراجات کے لئے پنجاب حکومت کے جاری کردہ 25 کروڑ ناکافی ہیں، پنجاب حکومت پہلے دو میچز کے بعد لیگ منتقل کرنے پر مجبور کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پرویز الہیٰ کے دور میں چیف سیکرٹری عبداللہ سنبل نے تمام سیکیورٹی بلز کی منظوری دی تھی جب کہ میڈیا سے پتا چلا ہے کہ ابھی تک تحریری طور پر 25 کروڑ دینے کا بھی خط نہیں ملا۔

پی سی بی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ نگراں حکومت پریشان کررہی ہے، غیرملکی کھلاڑی بھی دیکھ رہے ہوں گے اور اگر سیکیورٹی کی بنیاد پر کسی کھلاڑی نے دستبرداری کا فیصلہ کیا تو بورڈ زمہ دار نہیں ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشیائی ترقیاتی بینک معاشی استحکام کو فروغ دینے کیلئے پاکستانی کوششوں کا معترف
پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں 53 ویں پی این اسٹاف کورس کی تقریب
قانونی طریقے سے بیرون ملک سرمایہ کاری کرنا غلط نہیں ہے، وزیر داخلہ
تمام اداروں میں دہری شہریت کے قانون پر عملدرآمد ہونا چاہیے، مصطفیٰ کمال
ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز کے نو منتخت عہدیداروں کو وزیر اعظم کی مبارکباد
اسپیکر قومی اسمبلی کا پریس گیلری سے موبائل فوٹیج بنانے کا نوٹس
Advertisement
Next Article
Exit mobile version