Advertisement

فارن فنڈنگ کیس: ہائیکورٹ احکامات کی روشنی میں عمران خان کی ضمانت پر فیصلہ موخر

ممنوعہ فنڈنگ کیس

ممنوعہ فنڈنگ کیس، فیصلہ سنانے سے روکنے کے حکم میں 28 فروری تک توسیع

بینکنگ کورٹ نے  ہائیکورٹ احکامات کی روشنی میں فارن فنڈنگ کیس میں عمران خان کی ضمانت پر فیصلہ موخر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بینکنگ کورٹ میں فارن ایکسچینج ایکٹ کے مقدمے میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

عمران خان اور شریک ملزمان کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد اسپیشل پراسیکیوٹر ایف آئی اے رضوان عباسی نے استدعا کی عمران خان تعاون نہیں کررہے،ان کی درخواست ضمانت مسترد کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: فارن ایکسچینج ایکٹ کا مقدمہ بنکنگ کورٹ کو بھیجنے کا تفصیلی فیصلہ جاری

رضوان عباسی نے اپنے دلائل میں کہا کہ  ملزمان کے وکلا نے دلائل میں جرم کا اعتراف کیا ہے۔ یہاں کہا گیا  کہ مسجد میں کوئی چندہ دے جائے تو  کوئی نہیں پوچھتا،  ایسا چندہ پاکستان میں ہی ہوتا ہے یو اے ای میں نہیں۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ ٹرانزیکشن مان کر قبول کیا گیا کہ سیکشن 5سی کے تحت جرم کیا ہے۔

اسپیشل پراسیکیوٹر نے کہا کہ  پراسیکیوشن کی طرف سے کوئی بدنیتی شامل نہیں ہے۔

جج رخشندہ شاہین نے استفسار کیا کہ  عمران خان کا کوئی وکیل اس وقت عدالت میں ہے؟ ہائیکورٹ نے ابھی اس عدالت  کے لیے کوئی ڈائریکشن تو نہیں دی؟ جس پر معاون وکیل سلمان صفدر نے عدالت کو بتایا کہ ابھی ہائیکورٹ سے ایسا کوئی حکم سامنے نہیں آیا۔

یہ بھی پڑھیں: پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کا کیس، آئندہ سماعت سے قبل عمران خان سے جواب طلب

اسپیشل پراسیکیوٹر نے کہا کہ  ہائیکورٹ میں تو ان کی درخواست پر اعتراض لگا ہے۔عمران خان کبھی کسی سرکاری اسپتال میں کیوں نہیں گئے ؟  عمران خان کو کوئی ایسا سیریس مسئلہ نہیں ہے ،ٹانگ میں معمولی کھنچاؤ اور سوزش ہے۔

رضوان عباسی نے کہا کہ عمران خان کی پرائیویٹ میڈیکل رپورٹ استثنیٰ کے لیے کافی نہیں ہے اور عمر رسیدہ ہونے کا موقف بھی قانون کے لیے اجنبی ہے۔

Advertisement

فریقین کے دلائل سننے کے بعد جج  رخشندہ شاہین نے عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے  ساڑھے 3 بجے عدالت میں پیش ہونے کا حکم تھا۔

جج رخشندہ شاہین نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ عمران خان ساڑھے 3 بجے تک پیش نہ ہوئے تو ضمانت خارج کردی جائے گی۔

بعد ازاں ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں عمران خان کی ضمانت پر فیصلہ موخر کرتےہوئے جج رخشندہ شاہین نے کہا کہ میں نے کنفرم کرلیا ہے ہائیکورٹ نے ہمیں روکا ہے۔

جج رخشندہ شاہین نے 18  فروری کو ہائیکورٹ کے حکم کی مصدقہ نقل جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
صدرمملکت سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات، اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
خیبرپختونخوا کے نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
کراچی میں 4 دہائیوں سے قائم افغان بستی کے مسمار کا آپریشن جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version