پی ٹی آئی کا جیل بھرو تحریک پر عملی کام جاری، آئینی ماہرین کی رائے طلب

پی ٹی آئی کا جیل بھرو تحریک پر عملی کام جاری، آئینی ماہرین کی رائے طلب
پی ٹی آئی کی جانب سے جیل بھرو تحریک پر عملی کام جاری ہے جس کے لئے آئینی ماہرین کی رائے طلب کرلی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے اعلان کردہ ’جیل بھرو تحریک‘ پر پارٹی رہنماؤں کی پیش کردہ مختلف تجاویز پر غور کیا جارہا ہے۔
پی ٹی آئی: عمران خان کی جیل بھرو تحریک پر آئینی ماہرین سے مشاورت#BOLNews #ImranKhan pic.twitter.com/tPFWJ23QkT
Advertisement— BOL Network (@BOLNETWORK) February 7, 2023
اس معاملے کی پیش نظر عمران خان نے آئینی ماہرین کی رائے طلب کر لی جس کے زریعے جیل بھرو تحریک کے حوالے سے آئینی پہلووں پر مشاورت ہو گی اور تحریک کے آغاز اور گرفتاریوں کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔
یہ بھی پڑھیں: انتخابات 90 دن سے آگئے گئے تو جیل بھرو تحریک کا آغاز کردوں گا، عمران خان
قانونی ماہرین آئینی پہلوؤں کے مطابق تمام نکات سے چئیرمین کو آگاہ کریں گے اور پیش کی جانیوالے نکات کی روشنی میں لائحہ عمل ترتیب دیں گے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ تحریک انصاف نے گرفتاری کے لیے رضاکارانہ طور پر پیش ہونیوالے افراد کی فہرستیں مرتب کرنا شروع کردیں ہیں تاہم پارٹی قیادت کے حکم پر مرحلہ وار گرفتاریوں کا سلسلہ شروع ہو گا۔
خیال رہے ہکہ گزشتہ ہفتے سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے جیل بھرو تحریک کا اعلان کیا گیا تھا۔
اعلان کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے مجھےجیل میں ڈالنے کا پلان بنایا ہوا ہے، ان کا منصوبہ تحریک انصاف کو کمزور کرنا ہے، ورکرز اور قوم جیل بھرو تحریک کی تیاری کریں اور سب انتظار کریں میں کال دوں گا اور ہم پاکستان کے جیلوں کو بھر دیں گے تاکہ ان کا شوق پورا ہو جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News