Advertisement

جوڈیشل کمپلیکس میں فرضی لڑائی کر کے مجھے ختم کرنا چاہتے تھے، عمران خان کا دعویٰ

عمران خان

عمران خان

سابق وزیراعظم  اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ جوڈیشل کمپلیکس میں فرضی لڑائی کر کے مجھے ختم کرنا چاہتے تھے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں تحریک انصاف کے چیئرمین نے ہفتے کے روز عدالتی میں پیشی کے موقع پر جوڈیشل کمپلیکس کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمپلیکس کے دروازے میں داخل ہوتے ہی مجھے جن مناظر کا سامنا کرنا پڑا اس میں کوئی شک نہیں کہ فورسزکےساتھ نامعلوم افراد تھے اور ان کا مقصد مجھے جیل میں ڈالنا نہیں تھا۔

انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ جوڈیشل کمپلیکس  وہ مجھے فرضی لڑائی کرکے میری موت کا ڈرامہ کرکے مجھے ختم کرنا چاہتے تھے اور میری موت کو ایک حادثہ ظاہر کرتے لیکن اللہ سب سے بڑا حفاظت کرنے والے کا کچھ اورپلان تھا ۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے قوم سے خطاب کے دوران بھی دعویٰ کیا تھا کہ وہ اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس میں اپنی گاڑی سے باہر نہیں نکلے کیونکہ وہاں “نامعلوم افراد” انہیں قتل کرنے کا انتظار کر رہے تھے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ جوڈیشل کمپلیکس کے باہر 40 منٹ تک کھڑا رہا جس دوران  جوڈیشل کمپلیکس کے باہر پولیس نے شیلنگ، پتھراؤ کیا اور عدالت کے باہر نامعلوم افراد بھی کھڑے تھے ۔

انہوں نے عوام کو بتایا کہ انہیں راستے سے ہٹانے کیلئے ہر حربہ استعمال کیا جارہا ہے اور  قتل کرنے کی منصوبہ بندی بھی کی جارہی ہے لیکن مجھے موت کا کوئی خوف نہیں ہے اور نہ میں بیگز اٹھاکر ملک سے جانے والا ہوں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کو تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کی کال
کراچی چڑیا گھر کی مادہ ریچھ رانو کو اسلام آباد منتقل کرنے کی تیاریاں
پاکستان میزبانوں کی درخواست پر افغان طالبان سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر رضامند
جہلم میں بااثر زمیندار کا حیوانیت بھرا ظلم، گائے کی ٹانگ کاٹ دی
چین کا پاکستانی خلا بازوں کو تربیت دینے کا باضابطہ اعلان
کراچی، گھر کی چھت توڑ کر سریا نکالنے والا باپ ملبے تلے دب کر جاں بحق، بیٹا زخمی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version