Advertisement

پیمرا نے عمران خان کے بیانات اور تقاریر نشر کرنے پر پابندی عائد کر دی

پیمرا

پیمرا نے سابق وزیراعظم عمران خان کی تقاریر اور بیانات نشر کرنے پر پابندی عائد کردی۔

پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تقاریر، بیانات، براڈ کاسٹ اور ٹیلی کاسٹ پر پابندی عائد کردی۔

پیمرا احکامات کے مطابق ٹی وی چینلز سابق وزیراعظم عمران خان کا براہ راست اور ریکارڈڈ بیان وتقاریر نشر نہیں کرسکتے، اس حوالے سے پیمرا نے سیٹلائٹ چینلز کو احکامات جاری کردیے ہیں۔

پیمرا نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ عمران خان مسلسل ریاستی اداروں کےخلاف بے بنیاد الزامات لگارہے ہیں، ان کی تقاریربراہ راست یاریکارڈڈ نہیں چلائی جائیں گی۔

پیمرا نوٹیفکیشن کے مطابق  عمران خان اشتعال انگیزبیانات کے ذریعے ریاستی اداروں اور افسران کے خلاف نفرت پھیلارہے ہیں، وہ اداروں کے خلاف بے بنیاد الزامات اور نفرت انگیز گفتگو کررہے ہیں، ان کی گفتگو سے امن و امان کی صورتحال خراب ہوسکتی ہے۔

Advertisement

پیمرا کا کہنا ہے کہ عمران خان کا بیان ،گفتگو یا خطاب لائیو ہو یا ریکارڈ ٹی وی چینلز نشر نہیں کرسکتے اور  ان کی تقاریر، بیانات پر پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہو گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version