عمران خان کی قیادت میں آج زمان پارک سے انتخابی ریلی نکالی جائے گی

عمران خان کی قیادت میں آج زمان پارک سے انتخابی ریلی نکالی جائے گی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) آج زمان پارک سے انتخابی ریلی نکالے گی جس کی قیادت پارٹی چیئرمین عمران خان کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی قیادت میں انتخابی ریلی اقبال روڈ، سرکلر روڈ، شاہ عالم چوک سے ہوتے ہوئے داتا دربار پہنچے گی۔
لاہور: تحریک انصاف آج عمران خان کی قیادت میں انتخابی ریلی نکالے گی
نگران حکومت کی جانب سے لاہور میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی
پی ٹی آئی کے کارکنوں کی بڑی تعداد زمان پارک میں موجود، نعرے بازی#IStandWithShoaibShaikh pic.twitter.com/l8aMMYKEIm— BOL Network (@BOLNETWORK) March 12, 2023
زمان پارک میں پاکستان تحریک انصاف کی ریلی کی تیاریاں جاری ہیں۔ پی ٹی آئی کے کارکنان کی بڑی تعداد زمان پارک کے باہر پہنچ گئی ہے۔
پی ٹی آئی کے کارکنان کی جانب سے وقفے وقفے سے نعرے بازی کا سلسلہ جاری ہے تاہم 2 بجے تک تمام کارکنان کو پہنچنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
اس حوالے سے تحریک انصاف کے وائس چیئرمن شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں ریلی 2 بجے ہر صورت روانہ ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا کل انتخابی ریلی کی قیادت کا اعلان
دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما ملک عامر ڈوگر نے کہا کہ آج تمام راستوں اور تمام قافلوں کا رخ زمان پارک ہے، چند روز کی بات ہے عمران خان دو تہائی اکثریت سے واپس آرہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج ملتان ضلع اور سٹی کے تمام قافلے زمان پارک جارہے ہیں کچھ پہنچ چکے ہیں کچھ پہنچ رہے ہیں، آج اپنے لیڈر کے شانہ بشانہ تمام کارکنان ریلی میں بھرپور شرکت کریں گے۔
عمران خان کا پیغام
سابق وزیراعظم عمران خان نے پہلی انتخابی ریلی کے لیے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ کل 12 مارچ دوپہر 2 بجے میں خود نکلوں گا اور الیکشن ریلی کی قیادت کروں گا، ہم سب نے نکلنا ہے اور پیغام دینا ہے کہ ہم جبر کے سامنے سرنڈر نہیں کریں گے۔
عمران خان نے مزید کہا کہ مجھے پتہ ہے انہیں الیکشن سے بھاگنے کیلئے کچھ کرنا ہے، یہ مجھے قتل کرنا چاہتے ہیں، کسی اور کو بھی قتل کروا سکتے ہیں۔
آج کا دن انتہائی حساس قرار
نگران وزیر اطلاعات عامر میر نے آج کا دن انتہائی حساس قرار دے دیا۔
عامر میر نے تعاون نہ کرنے پر پی ٹی آئی کے خلاف سخت کارروائی کی دھمکی بھی دی اور کہا کہ میچ کی وجہ سے آج کا دن انتہائی حساس ہے۔ الیکشن مہم 6 اپریل سے شروع ہوگی، اس سے پہلے سیاسی مہم نہیں چل سکتی ۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو مشورہ ہے پنجاب حکومت کے ساتھ تعاون کریں اور قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش نہ کریں۔ کسی نے ریاست کی رٹ چیلنج کی تو سختی سے نمٹیں گے۔
گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان خان نے اپنی قیادت میں آج لاہور میں انتخابی ریلی نکالنے کا اعلان کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں؛ پی ٹی آئی ریلی؛ نگراں حکومت کا لاہور میں دفعہ 144 لگانے کا اعلان
بعدازاں سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے آج ریلی نکالنے کے اعلان کے بعد پنجاب حکومت نے لاہور میں دفعہ 144 لگا دی تھی۔
عمران خان کے اعلان کے بعد ڈپٹی کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ کرکٹ میچ کی وجہ سے کل ریلی کی اجازت نہیں دی جا سکتی کیوں کہ کرکٹ میچ اور ٹیم کی آمدو رفت کی وجہ سےانتہائی حساس دن ہے۔
ڈپٹی کمشنر لاہور نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی نے ریلی ملتوی نہ کی تو دفعہ 144 کے نفاذ کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News