عمران خان نے ارسلان تاج گھمن کی فوری رہائی کا مطالبہ کر دیا

عمران خان نے سینئر رہنماؤں کا مشاورت اجلاس طلب کر لیا
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پی ٹی آئی کراچی کے جنرل سیکرٹری ارسلان تاج گھمن کی فوری رہائی کا مطالبہ کر دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم سب سیکرٹری جنرل کراچی ارسلان تاج گھمن کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ ارسلان تاج گھمن کو آج صبح اغوا کیا گیا تھا، اس نے صرف اپنی کل کی تقریر میں ڈرٹی ہیری کا ذکر کیا تھا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ فاشزم پر مبنی اس غیر جمہوری اقدام کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔
ضرور پڑھیں؛ عمران خان کا انتخابی ریلی کل تک ملتوی کرنے کا اعلان
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

