Advertisement

عمران خان کے پاس اطلاعات ہیں انہیں قتل کردیا جائے گا، شیخ رشید

شیخ رشید

عمران خان کے پاس اطلاعات ہیں انہیں قتل کردیا جائے گا، شیخ رشید

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے پاس اطلاعات ہیں کہ انہیں قتل کردیا جائیگا۔

بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے وقت سے زیادہ خطرناک حالات دیکھ رہا ہوں اور ملکی سلامتی کیلئے انتخابات کرانا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہر ادارہ اپنا کام کرے، وقت پر الیکشن کرائے جائیں اور خانہ جنگی، جوڈو کراٹے چاہتے ہیں تو انتخابات نہ کرائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو آج گرفتارکریں گے کل ضمانت ہو جائیگی اور جیل جانے سے کچھ نہیں ہوتا، میں بھی 16 دن گزار کر آیا لیکن  ان کے پاس اطلاعات ہیں کہ انہیں قتل کردیا جائے گا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کے نزدیک 15 جون تک معاملات اہم ہیں، توشہ خانہ کے بعد فارن فنڈنگ کیس بھی زمین بوس ہوجائے گا۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: حکمرانوں کو ریاست کی نہیں اپنی سیاست کی فکر ہے، شیخ رشید

اس سے قبل اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم ٹوٹ چکی ہے، اُسکی 4 بڑی پارٹیاں ن لیگ، پی پی پی، اے این پی اور جمعیت اہلحدیث اپنے الگ نشان پر الیکشن لڑرہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو آئین کی حکم عدولی کرے گا وہ آرٹیکل 6 کی زدمیں آئے گا اور آئین کی حکمرانی نہیں ہوئی توخانہ جنگی ہوگی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ  لاہور کی ریلی نے حق ادا کردیا ہے اور اب مینار پاکستان میں عدلیہ سے یکجہتی کا اظہار ہوگا لیکن عمران خان پر ہاتھ ڈالنے والے اُس کے نتیجے سے بھی باخبر رہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے معاہدے میں بھی تاخیر ہوگئی ہے اور 7 ارب ڈالر کی بیرونی فنانسنگ کی توثیق مسئلہ ہے تاہم امریکہ سے خیرات کن شرائط پر ملیں گی اس حوالے سے قوم کو اعتماد میں لینا ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version