Advertisement

مریم اورنگزیب نے ظل شاہ کے قتل کا الزام الٹا پی ٹی آئی پر ڈال دیا

مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب نے ظل شاہ کے قتل کا الزام الٹا پی ٹی آئی پر ڈال دیا

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے ظل شاہ کے قتل کا الزام الٹا پی ٹی آئی پر ڈال دیا۔

مریم اورنگزیب نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی عہدیدار کی گاڑی لاش منتقلی کیلئے استعمال ہوئی، ظل شاہ کے والد کو زمان پارک بلا کر پیسوں کی آفر کی گئی، والد کو کہا گیا بیٹے کو قتل کرنے کا بیان دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے راجا شکیل ضمانت پارک میں کیوں چھپے رہے؟ کیمروں نے کالے رنگ کے ڈالےکی نقل وحرکت کو محفوظ کیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ لاش اسپتال میں پڑی رہی، پی ٹی آئی لاہور کی قیادت کہاں غائب تھی؟ لاش اسپتال منتقل کی، پولیس کو کیوں اطلاع نہیں دی؟ لاش اسپتال منتقل کرنے والے ڈرائیور کا حلیہ تبدیل کردیا۔

عمران خان کو توشہ خانہ کی چوری کا جواب دینا ہوگا

Advertisement

انکا کہنا ہے کہ عمران خان کو توشہ خانہ کی چوری کا جواب دینا ہوگا۔ مریم نواز کی آڈیو میں کیا ہے؟ معیشت تباہ کرنے کا حکم دیا؟ عمران خان وزارت عظمیٰ کی کرسی پر بیٹھ کر کاروبار کرتا رہا، مران خان بہروپیا اور فراڈ ہے۔

انہوں نے کہا کہ جیل بھرو تحریک کا ڈرامہ شروع کیا گیا، عمران خان نے صحافیوں کو جیلوں میں بند کیا، عمران خان ضمانت پارک میں پلستر باندھ کر بیٹھا ہے، ان کا ہر سیاسی تماشہ ناکام ہوا۔

عمران خان لاشوں پر سیاست کر کے افراتفری پھیلارہے ہیں

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے 4سال میں ملکی معیشت تباہ کردی، انکی نااہلی کی وجہ سے مہنگائی کا سامنا ہے، اقتدار کے خاتمے پر عمران خان نے سائفر کا ڈرامہ رچایا اور اب امریکا سے معافیاں مانگ رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان نے پی ٹی وی پر حملہ کیا، متعدد افراد زخمی ہوئے، عمران خان لاشوں پر سیاست کر کے افراتفری پھیلارہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سائفر کی کہانی ختم ہونے پر امپورٹڈ حکومت کا ڈرامہ رچایا۔ لانگ مارچ میں گارڈ کی گولی سے شہری کی جان گئی، عمران خان نے لوگوں کو اسکولوں کے باہر سے اغوا کیا گیا۔ عمران خان نے کارکن کی لاش پر سیاست کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version