Advertisement

عمران خان کی تقریر کی آزادی عوام کے حقوق کی آزادی ہے، فواد چوہدری

فواد چوہدری

وکلاء اور پاکستان کے شہری عدلیہ کے وقار اور قانون کیلئے کھڑے ہوں گے، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کی تقریر کی آزادی عوام کے حقوق کی آزادی ہے۔

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی تقاریر پر پابندی کا حکم معطل ہماری بڑی کامیابی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 19 میں شہریوں کو حقوق دیے گئے ہیں، عمران خان کی تقریرکی آزادی عوام کے حقوق کی آزادی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ نے عوام کے حقوق کو اہمیت دی ہے، حقوق کی لڑائی میں بول نیوز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، عدلیہ پر دباؤ ناقابل قبول ہے، اس وقت عدلیہ بچاؤ مہم اہم ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان میں اس وقت کم ظرف لوگ حکمران ہیں، جب کم ظرف لوگوں کو کرسیاں ملتی ہیں تو ایسی ہی حرکتیں کرتے ہیں۔ پنجاب کابینہ کے وزیروں کو پاکستان میں نہیں رہنا۔

اس سے متعلق پاکستان تحریک انصاف کے ایڈیشنل سیکریٹری اطلاعات حسان خاور نے کہا کہ ایک بار پھر منہ کی کھانی پڑی، لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین عمران خان کی تقاریر پر لگائی گئی جابرانہ پابندی کا حکم معطل کردیا۔

Advertisement

حسان خاور نے مزید کہا کہ عمران خان عوام کے دلوں کی آواز ہیں اور آپ اس آواز کو دبا نہیں سکتے۔

یہ بھی پڑھیں: پیمرا نے عمران خان کے بیانات اور تقاریر نشر کرنے پر پابندی عائد کر دی

واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تقاریر پر پابندی کا حکمنامہ معطل کردیا۔

پیمرا کی جانب سے سابق وزیر اعظم عمران خان کی تقاریر نشر کیے جانے پر پابندی کے خلاف لاہور ہائی کورٹ نے محفوظ فیصلہ سنادیا۔

عدالت نے عمران خان کی تقاریر پر پیمرا کا پابندی کا حکمنامہ معطل کرتے ہوئے پیمرا کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
Next Article
Exit mobile version