Advertisement

عمران خان کی تقاریر پر پابندی کا حکم نامہ معطل

عمران خان

عمران خان کی تقاریر پر پابندی کا حکم نامہ معطل

لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تقاریر پر پابندی کا حکمنامہ معطل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پیمرا کی جانب سے سابق وزیر اعظم عمران خان کی تقاریر نشر کیے جانے پر پابندی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ نے محفوظ فیصلہ سنادیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے  جسٹس شمس محمود مرزا نے محفوظ فیصلہ سنا یا۔

عدالت نے عمران خان کی تقاریر پر  پیمرا کا پابندی کا حکمنامہ معطل    کرتے ہوئے  پیمرا کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتار کرنے کا پلان بی تیار

Advertisement

عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ  سیاسی جماعت کے سربراہ کی تقاریر کی نشریات پر پابندی کیسے لگائی جاسکتی ہے۔ چیئرمین کو کہیں آئندہ سے دیکھ کے فیصلہ کریں۔

عدالت نے درخواست پر فل بینچ بنانے کی سفارش کردی۔

سماعت کے دوران   وفاقی حکومت کےوکیل  نے عمران خان کی پابندے کے فیصلے کے خلاف درخواست مسترد کرنے کی استدعا کی تھی۔

سرکاری وکیل نے موقف اپنایا کہ  پیمرا ہیڈ آفس اسلام آباد میں ہے ، درخواست کی لاہور ہائیکورٹ  میں سماعت نہیں ہوسکتی۔

واضح رہے کہ  درخواست عمران خان نے بیرسٹر احمد پنسوتہ اور اشتیاق اے خان کےتوسط سے دائر کی تھی جس میں پیمرا کو فریق بنایا گیا تھا۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ عمران خان کی تقاریر پر پابندی آئین کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ آئین پاکستان شہریوں کو آزادی اظہار کی اجازت دیتا ہے۔

Advertisement

درخواست میں کہا گیا تھا کہ عمران خان کی تقاریر پر پابندی آئین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ پاکستان میں آزادی اظہار پر پابندی کو کبھی بھی شہریوں نے قبول نہیں کیا۔

درخواست میں مزید کہا گیا تھا کہ آزادی اظہار پر پابندی سے افراتفری اور سیاسی ہیجان پیدا ہوگا۔ موجودہ سیاسی صورتحال میں اس قسم کی پابندی میں ملک افراتفری کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

یہ بھی پڑھیں: پیمرا نے عمران خان کے بیانات اور تقاریر نشر کرنے پر پابندی عائد کر دی

درخواست میں موقف پیش کیا گیا  کہ پیمرا کی جانب سے پابندی کا نوٹیفکیشن غیر قانونی طور پر جاری کیا گیا۔

عدالت نے رجسٹرار آفس  کا اعتراض برقرار رکھتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

واضح رہے کہ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پر پیمرا کا مصدقہ نوٹیفکیشن منسلک نہ ہونے   کا اعتراض عائد کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version