Advertisement

عمران خان کی ممکنہ گرفتاری، پی ٹی آئی کی نئی حکمت عملی سامنے آگئی

عمران خان

عمران خان کی ممکنہ گرفتاری، پی ٹی آئی کی نئی حکمت عملی سامنے آگئی

سابق وزیر اعظم عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے خدشات کے پیش نظر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی نئی حکمت عملی سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے پیش نظر پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے سنٹرل پنجاب کے بعد جنوبی پنجاب اور کے پی کے سے بھی پارٹی کارکنوں کو زمان پارک بلالیا۔

ذرائع نے بتایا کہ مرحلہ وار یہ کارکن دن اور رات کے اوقات میں زمان پارک میں ڈیوٹی دیں گے، کم از کم 5 ہزار پارٹی کارکن زمان پارک کے باہر ہر وقت موجود رہیں گے۔

ذرائع کے مطابق گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر متبادل پارٹی قیادت کا معاملہ بھی طے کرلیا گیا تاہم گرفتاری کی صورت میں شاہ محمود قریشی پارٹی کے فیصلے کرنے میں بااختیار ہوں گے۔

اس موقع پر عمران خان کی ممکنہ گرفتاری سے پہلے پارٹی ٹکٹوں کو فائنل کرنے کی بھی کوشش کی گئی۔ آئندہ چار سے پانچ روز میں دونوں صوبوں کی ٹکٹیں فائنل کردی جائیں گے۔

Advertisement

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اگلے ہفتے سے انتخابی جلسے شروع کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی۔ ایک سیٹ پر ایک سے زائد امیدوار ہونے کی صورت میں دیگر امیدواروں کو بلدیاتی انتخابات اور حکومت عہدوں پر ایڈجسٹ کیا جائے۔

Advertisement

اس کے علاوہ پارٹی کی مفاہمتی کمیٹی قائم کی جائے گی تو ایک سے زائد امیدواروں کے درمیان مفاہمت پیدا کرے گی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ زمان پارک میں مزید کیمپ لگانے کا بھی فیصلہ کیا گیا تاہم عمران خان کی رہائشگاہ کے سامنے دو خالی پلاٹ اس مقصد کیلئے استعمال ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
غزہ میں بچوں کی نسل کشی تاریخ کا سیاہ باب ہے، سیزفائر برقرار رہنا چاہیے، بلاول بھٹو
سندھ کی 33 شوگر ملز کو نوٹس جاری، یکم نومبر سے کرشنگ کا آغاز لازمی قرار
امت مسلمہ کے اتحاد کی اشد ضرورت ہے، مسلم ورلڈ لیگ کے کنونشن سے مولانا فضل الرحمن کا خطاب
سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، ہر دن نیا ریکارڈ قائم
ریاستی دہشتگردی میں ملوث بھارت کا افغان طالبان کے ساتھ گٹھ جوڑ بے نقاب
سرکاری افسران کے اثاثے ڈیکلئریشن میکنزم پر آئی ایم ایف کی تشویش
Advertisement
Next Article
Exit mobile version