Advertisement

پاک بحریہ کا دوسرا جہاز ترکیہ اور شام کیلئے امدادی سامان لے کر روانہ

پاک بحریہ

ساتویں چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن شوٹنگ چیمپئن شپ کا انعقاد

پاک بحریہ کا دوسرا بحری جہاز ترکیہ اور شام کیلئے امدادی سامان لے کر روانہ  ہوگیا ہے۔

ترجمان کے مطابق پوری پاکستانی قوم کے ہمراہ پاک بحریہ بھی ترکیہ اور شام کے متاثرین بہن، بھائیوں کی مدد کو پیش پیش ہے جس کی پیش نظر پاکستان نیوی کا دوسرا بحری جہاز پی این ایس معاون امدادی سامان لے کر ترکیہ اور شام روانہ کردیا گیا ہے۔

ترجمان نے بتایا ہے کہ جہاز پی این ایس معاون پر 500 ٹن سے زیادہ امدادی سامان لے کر جا رہا ہے جس میں سردی سے بچاؤ کے خیمے، کمبل، گرم کپڑے، جنریٹر، دوائیں، خشک راشن پیکس شامل ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ امدادی سامان کی ترسیل بالترتیب ترکی اور شام کی مرسین اور لطاکیہ بندرگاہوں پر ہو گی  جو کہ 23 مارچ کو ترکیہ اور 30 مارچ کو شام پہنچے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کی مسلسل امداد کیلئے پاک بحریہ مصروف عمل

Advertisement

ترجمان کے مطابق جہاز کو وفاقی وزیر بحری امور سید فیصل علی سبزواری، چیئرمین این ڈی ایم اے نے رخصت کیا، اس موقع پر کراچی میں ترکیہ کے قونصل جنرل، کمانڈر پاکستان فلیٹ ریئر ایڈمرل فیصل عباسی بھی موجود تھے ۔

ترجمان نے بتایا کہوفاقی وزیر کا برادر ممالک ترکیہ، شام کے زلزلہ متاثرین کی مدد کے لیے پاکستانی عزم کا اعادہ  کیا۔

قبل ازیں پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس نصر بھی امدادی سامان لے کر 28 فروری کو ترکیہ، شام روانہ ہوا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version