Advertisement

کوئٹہ پولیس عمران خان کو گرفتار کرنے لاہور پہنچ گئی

عمران خان

کوئٹہ پولیس عمران خان کو گرفتار کرنے لاہور پہنچ گئی

لاہور: کوئٹہ جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت سے سابق وزیراعظم عمران خان کے وارنٹ گرفتاری لے کر ایس پی سٹی ندیم اپنی ٹیم کے ہمراہ لاہور پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے ایس پی سٹی ندیم احمد کی ٹیم میں ایک ڈی ایس پی عبدالستار اچکزئی، ایک سب انسپکٹر ملک حمید، 2 تربیت یافتہ کمانڈو قیصر اور سلطان شامل ہیں جبکہ ڈرائیور الیاس بھی ہمراہ ہے۔

Advertisement

پولیس ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے لئے آنٹی رائٹ فورس سمیت 1000 سے زائد پولیس اہلکار طلب کیے جانے کا امکان ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے لئے کے سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کو اطلاع کر دی گئی تاہم عمران خان کو گرفتار کر کے مچھ جیل لے جائے جانے کا امکان ہے۔

پی ٹی آئی کا بلوچستان ہائی کورٹ سے رجوع

دوسری جانب تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف کوئٹہ میں مقدمے کے اندراج کے معاملے پر پی ٹی آئی نے بلوچستان ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ تحریک انصاف کی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف مقدمے کے اخراج کیلئے باضابطہ درخواست جمع کروا دی گئی۔

Advertisement

پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست میں کہا گیا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کیخلاف غیرقانونی طور پر مقدمہ درج کیا گیا، ان کے خلاف بجلی روڈ کوئٹہ میں درج مقدمہ خارج کیا جائے۔

واضح رہے کہ صوبائی صدر قاسم خان سوری اور سابق وزیراعظم عمران خان کی قانونی ٹیم بلوچستان ہائی کورٹ میں موجود ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
صدرمملکت سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات، اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
Advertisement
Next Article
Exit mobile version