Advertisement

میں آخری دم تک عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہوں، شیخ رشید

شیخ رشید

ن لیگ گلگت بلتستان میں چیف منسٹر کی سیٹ پر قبضہ کرنا چاہتی ہے، شیخ رشید

سابق وفاقی وزیر داخلہ و پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شیخ رشید نے کہا ہے کہ میں آخری دم تک عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے اسلام آباد کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے 2 فون نامعلوم افراد رات کو میرے گھر پر چھوڑ گئے، 3 فون ابھی تک ان کے پاس ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ یہ کریک ڈاؤن کرنے جا رہے ہیں، عمران خان کی سیاست اور پارٹی کو ختم کرنا چاہتے ہیں لیکن ناکام ہوں گے، جو بھی رائے عامہ کا احترام نہیں کرتا نقصان اٹھاتا ہے، میں سب سے کہوں گا کہ عقل سے کام لیں، ملک کی معاشی اور اقتصادی کشتی ڈوب رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت لوگ صرف شفاف انتخابات چاہتے ہیں، یہ تحریک انصاف کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے جارہے ہیں، ممکن ہے کہ یہ تحریک انصاف پر پابندی لگانے کی خواہش رکھتے ہوں، عمران خان کی گرفتاری تو کوئی مسئلہ نہیں لیکن یہ اس کو مارنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کے پاس نہ امیدوار ہیں نا پولنگ ایجنٹ ہیں نا الیکشن کی تیاری ہے صرف فراری ہے، انتخابات کے لیے صرف عمران خان تیار ہیں، میں آخری دم تک عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہوں۔

Advertisement

ضرور پڑھیں؛ بول نیوز کے بیورو چیف اسلام آباد صدیق جان اغوا

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیراعظم کا متوقع دورہ چین انتہائی اہمیت کا حامل ہے، احسن اقبال
راناثنااللہ وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور مقرر
کےپی حکومت کا 19یونیورسٹیوں کے منتخب وی سیز کا اعلامیہ جاری کرنے سے انکار
کسانوں کے لئے400 ارب روپے کا پیکج لارہے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب 
پیپلز پارٹی نے سندھ کے بلدیاتی قانون میں ترمیم کا فیصلہ کر لیا
ججز کے خط سے متعلق ازخود نوٹس کیس میں پشاور ہائیکورٹ کی تجاویز سامنے آگئیں
Next Article
Exit mobile version