عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کیخلاف پی ٹی آئی کارکنان کا ملک بھر میں احتجاج

عمران خان کی ممکنہ گرفتاری
سابق وزیراعظم عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے خلاف ملک بھر سے پی ٹی آئی کارکنان سڑکوں پر نکل آئے اور مختلف شاہراہیں بلاک کردیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے پیش نظر اسلام آباد اور لاہور پولیس کی بھاری نفری اس وقت لاہور میں زمان پارک کے باہر موجود ہے لیکن انہیں پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے سخت مزاحمت کا سامنا ہے۔
پی ٹی آئی کارکنان نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عمران خان کا سامنا نہیں کر سکتی اس لئے یہ حربے استعمال کررہے ہیں، اگر عمران خان کو گرفتار کیا گیا ملک کر بند کر یں گے،۔
عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو ملک کر بند کردیں گے
کارکنان نے کہا کہ حکومت میں ہمت ہے تو الیکشن کےمیدان میں ائے اور عوام کا سامنا کرے، بوکھلائی حکومت عدالت احکامات کو بھی روند رہی ہے، عمران خان کی گرفتاری کی آڑ میں خونریزی اور قتل عام کرنا چاہتی ہے۔
دوسری جانب عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے خلاف کراچی سمیت ملک بھر میں پی ٹی آئی کارکنان سڑکوں پر نکل آئے اور مختلف شاہراہیں بلاک کردیں۔
لاہور کے علاوہ فیصل آباد میں بھی عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے خلاف پی ٹی آئی کارکن شہر بھر کی سڑکوں پر نکل آئے، کارکنوں نے مختلف علاقوں میں پر امن احتجاج کیا جب کہ سمندری روڈ،کوہ نور چوک، غلام آباد،ستیانہ روڈ سمیت دیگر مقامات پر سڑکیں بند کردیں۔
ٹوبہ ٹیک سنگھ پی ٹی آئی کارکنان سڑکوں پر نکل آئے، پی ٹی آئی ایم پی اے سعید سعیدی سمیت سینکڑوں کارکن شہہاز چوک میں جمع گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
کراچی میں پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے ماڑی پور، قیوم آباد، حیدری، اسٹار گیٹ ، شاہین کمپلیکس، تین تلوار، راشد منہاس روڈ، سہراب گوٹھ، بورڈ آفس میکڈونلڈ، فور کے چورنگی، حب ریور روڈ ، باچاخان چوک بنارس ، کیماڑی، نیٹی جیٹی، ملیر، داؤد چورنگی کے مقام پر احتجاج کیا جارہا ہے۔
سکھر میں بھی عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے خلاف کارکنان نے ملٹری روڈ پر دھرنا دے دیا۔
پشاور میں بھی پی ٹی آئی کارکنان اپنے قائد سے اظہار یکجہتی کے لیے سڑکوں پر نکل آئے اور پشاور پریس کلب کے باہر احتجاج کررہے ہیں اور پریس کلب کے سامنے روڈ کو بند کر دیا۔
کرک میں بھی پی ٹی آئی کارکنان مین انڈس ہائی وئے تنگوڑی چوک کے مقام پر بلاک کردی، کارکنان نے ٹائرجلا کر احتجاج شروع کردیا، انـڈس ہائی وئے کی بندش سے ٹریفک معطل ہوگیا۔
پی ٹی آئی کارکنان کا تمام شاہرائیں بند کرنے کا اعلان
اس کے علاوہ بلوچستان میں بھی عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جارہا ہے، پی ٹی آئی کارکنوں نے چمن بائی پاس روڈ بند کر دیا، روڈ کی بندش سے کوٸٹہ چمن ٹریفک معطل ہوگیا۔
پی ٹی آئی بلوچستان کے رہنماؤں نے عمران خان کی گرفتاری کے خلاف صوبے کے تمام شاہرائیں بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج کوئٹہ کے کسٹم ہاوس نزد عالمو چوک مظاہرہ کریں، مظاہرہ کے بعد روڈ بند کردی جائے گی، عمران خان کی گرفتاری کسی صورت برداشت نہیں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News