Advertisement

پاکستان کے اصل مسئلے پیچھے رہ گئے اور معیشت تباہ ہوگئی، فواد چوہدری

فواد چوہدری

پاکستان کے اصل مسئلے پیچھے رہ گئے اور معیشت تباہ ہوگئی، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کے اصل مسئلے پیچھے رہ گئے اور معیشت تباہ ہوگئی۔

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے زمان پارک کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان دہشت گرد حملے پر افسوس ہے، بلوچستان حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق شہادت بڑھنے کا امکان ہے، بدقسمتی سے پاکستان میں دہشت گردی دوبارہ واپس آگئی ہے، وفاقی حکومت کو کوئی فکر نہیں وہ چوبیس گھنٹے عمران خان کی گرفتاری کے پیچھے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کے اصل مسئلے پیچھے رہ گئے اور معیشت تباہ ہوگئی ہے، امن و امان کی صورتحال مزید ابتر اور آئین کو بھی تباہ کرنے کے پیچھے لگے ہیں، سمجھ نہیں آرہی کہ اتنی چھوٹی سوچ کے لوگ اتنی بڑی کرسیوں پر بیٹھ کیسے گئے ہیں

یہ بھی پڑھیں؛ توشہ خانہ کیس: عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کی منسوخی کی درخواست خارج

Advertisement

انکا کہنا ہے کہ ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد کا فیصلہ قانونی طور پر غلط ہے، ہم نے ایڈیشنل سیشن جج کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان کی تقریر پر پابندی حکومتی ہسٹیریا کو ظاہر کرتی ہے، پابندی سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ اتنے کمزور ہیں کہ الفاظ سے ڈرتے ہیں۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ہم نے پابندی کو چیلنج کردیا ہے اور کچھ دیر میں پٹیشن سامنے لے آئیں گے، میڈیا کیساتھ کھڑے ہیں اس طرح کے فاشسٹ اقدامات کی تاریخ نہیں ملتی۔

اسد قیصر کی گفتگو

دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنما و سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بھی میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کے ٹوئٹ پر کہا نواز شریف لندن میں ہے جبکہ عمران خان لاہور میں موجود ہے۔

اسد قیصر نے مزید کہا کہ میرے خیال میں مریم جانتی ہے کہ نواز شریف کتنا دلیر ہے اور عمران خان کتنا دلیر ہے۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل استنبول میں ہوگا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version