Advertisement

زمان پارک میں ہنگامہ آرائی، عمران خان اور دیگر پارٹی قائدین پر مقدمہ درج

ہنگامہ آرائی

زمان پارک میں ہنگامہ آرائی، عمران خان اور دیگر پارٹی قائدین پر مقدمہ درج

لاہور: زمان پارک میں ہنگامہ آرائی کے پیش نظر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان اور دیگر پارٹی قائدین پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین عمران خان اور دیگر پارٹی قائدین پر مقدمہ نمبر 410/23 تھانہ ریس کورس میں ایس ایچ او ریس کورس ریحان انور کی مدعیت میں درج ہوا۔

Advertisement

ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان اور دیگر پارٹی قائدین کیخلاف مقدمے میں دہشت گردی سمیت 20 دفعات شامل کی گئی ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق تحریک انصاف کے قائدین اور سینکڑوں کارکنان نے عمران خان کی ایما پر سنگین جرائم کیے۔ عمران خان اور ساتھیوں پر مجرمانہ سازش کی دفعہ بھی لگ گئی۔

اس کے علاوہ مقدمے میں بلوہ، سمن وصولی سے انکار سمیت دیگر دفعات شامل ہیں تاہم کار سرکار میں مداخلت کی دفعہ بھی شامل ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق پی ٹی آئی کارکنان عوام کے لئے مشکلات اور پریشانی پیدا کرنے کے موجب بنے۔ کارکنوں نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا۔

ایف آئی آر میں مزید بتایا گیا  کہ پی ٹی آئی کارکنوں کے حملوں میں ڈی آئی جی اسلام آباد سمیت متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

زمان پارک میں ہنگامہ آرائی

Advertisement

واضح رہے کہ گزشتہ روز مان پارک سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو گرفتار کیے جانے کے خدشے کے پیش نظر پولیس اور پی ٹی آئی کے کارکنان میں تصادم ہوا تھا۔

پولیس اور تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان پتھراؤ اور شیلنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری  رہا جبکہ پولیس کی جانب سے شیلنگ اور پتھراؤ کے باعث زمان پارک میں مقیم رہاشیوں کی املاک کو نقصان پہنچا۔

اس کے علاوہ آنسو گیس کی شیلنگ اور پتھراؤ کے باعث کئی گھروں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے  جبکہ آنسو گیس کی شیلنگ کے باعث زمان پارک کے رہائشیوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کیخلاف کئی شہروں میں مقدمات درج

پولیس کی جانب سے آنسو گیس کے شیل لگنے سے کئی افراد زخمی ہوئے جبکہ شیر خوار بچے بھی آنسو گیس سے شدید متاثر ہوئے۔

علاوہ ازیں مسلح پولیس نے تحریک انصاف کے کارکنوں پر سیدھے فائر اور شیلنگ کی جس کے بعد ایک بار پھر زمان پارک کو میدان جنگ میں تبدیل کر دیا۔

Advertisement

پی ٹی آئی کارکنان اور پولیس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 51 پولیس اہلکار زخمی ہوئے جبکہ 8 شہری بھی زخمی حالت میں اسپتال منتقل ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
شرم الشیخ، وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں، فلسطین سے یکجہتی کا اعادہ
انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی جائے، ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ
شرم الشیخ، وزیر اعظم اور صدر محمود عباس کی ملاقات، فلسطینی عوام کو خراج تحسین
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس 5300 پوائنٹس گر گیا
شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدہ؛ وزیراعظم شہباز شریف کا اہم بیان سامنے آگیا
علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ قبول شدہ، گورنر نے غیر آئینی اقدام کیا، اسپیکر کے پی کے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version