Advertisement

پی ڈی ایم سیاسی اتحاد نہیں چوروں کا گروہ ہے، عمران خان

عمران خان

پی ڈی ایم سیاسی اتحاد نہیں چوروں کا گروہ ہے، عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم سیاسی اتحاد نہیں چوروں کا گروہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے صدر سی پی این ای کاظم خان کی ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ میرے قتل کی سازش میں رانا ثناءاللہ کا کلیدی کردار ہے جبکہ سازش کے باقی دو کرداروں کے نام پہلے ہی بتا چکا ہوں اور میرے قتل کی تحقیقات کو سبوتاژ کرنے میں تینوں کا اہم کردار ہے۔

  انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ ایک بزدل آدمی ہے، رانا ثناءاللہ وزیر داخلہ نہیں بلکہ دہشت گرد مافیا کا رکن ہے، ، رانا ثناءاللہ کا کردار عابد شیر علی کے باپ سے پوچھ لیں۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کی تاریخ مافیا کی سیاسی موت ہے اور الیکشن اگر مقررہ تاریخ سے آگے گئے تو سمجھیں قانون ختم ہے۔

Advertisement

عمران خان نے کہا کہ آئین کی پاسداری کیلئے ہر طرح کی اے پی سی میں بیٹھنے کو تیار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم سیاسی اتحاد نہیں چوروں کا گروہ ہے، عدالت عظمی پر الزام تراشی اور دباؤ میں لانے کی کوششیں ن لیگ کا پرانا وطیرہ ہے، یہ وہی ہیں جنکے مسلح جتھے سپریم کورٹ پر حملہ آور ہوئے۔

 چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے امیدوار 30 اپریل کے حساب سے مہم جاری رکھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version