Advertisement

عمران خان اور تحریک انصاف کو روکنے کا ہر کام حکومت کے گلے پڑتا ہے، شیخ رشید

شیخ رشید

الیکشن ہی ملک کو خانہ جنگی اور انتشار سے بچا سکتا ہے، شیخ رشید

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان اور تحریک انصاف کو روکنے کا ہر کام حکومت کے گلے پڑ جاتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے گزشتہ روز لاہور میں پیش آنے والی صورتحال پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بظاہر حکومت الیکشن کرانے کے موڈ میں نہیں ہے،  یہ توہین عدالت کا بڑا رسک لینے جارہے ہیں اور اب آنے والے دنوں میں سیاست کے فیصلے عدالتوں میں ہوں گے  ۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ملک میں موجود سیاسی اور معاشی استحکام نہیں صرف اپنے ذاتی مفاد کو دیکھ رہی ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پنجاب میں الیکشن شیڈول کااعلان خوش آئند ہے خدا کرے مؤخرنہ ہوں کیونکہ پی ٹی آئی کی پہلے دن الیکشن کمپین میں ایک کارکن جابحق ہوگیا اور جس دن انتخابی شیڈول آرہا ہےاُسی دن دفعہ 144 لگائی جارہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نگران حکومتیں منتخب حکومتوں سے دو ہاتھ آگےچلی گئیں اُن کا کام الیکشن کرانا ہے من پسند کا راستہ بنانا نہیں  جبکہ کے پی کے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو گورنرعزت نہیں دے رہا اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کی سازش کے تحت تاخیر کررہا ہے ۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: الیکشن مہم کے پہلے روز دفعہ 144 کا نفاذ انتخابات سے فرار کی کوشش ہے، شیخ رشید

انہوں نے بتایا کہ عمران خان اور تحریک انصاف کو روکنے کا ہر کام حکومت کے گلے پڑتا ہے اور پیمرا کی پابندیاں قوم کوٹیلی ویژن کی بجائے سوشل میڈیا پر لےجائیں گی۔

گزشتہ روز  زمان پارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا تھا کہ یہ فسطائیت اور ڈکٹیٹر شپ ہے، اور طاقت کاغلط استعمال کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اپنی الیکشن مہم کے لئے نکلنا چاہتے ہیں اور زمان پارک کے تمام چوکوں پر کنٹینر لگا کر اسے بلاک کردیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  یہ حکومت بزدل ہے اور نگران  وزیراعلیٰ جو کہ تنکا نہیں توڑ سکتا ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version