عمران خان کی پیشی: عدالت کا متعلقہ اداروں کو سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے خط لکھنے کا فیصلہ

عمران خان
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ڈسٹرکٹ کورٹ میں پیشی کے لیے عدالت نے متعلقہ اداروں کو سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھا نے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کی عدالت میں سیکیورٹی کے لیے درخواست جمع کروادی۔
درخواست میں عمران خان کے وکیل کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ ہم چاہتے ہیں عمران خان کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے جس پر عدالت نے کہا کہ آپ کہتے ہیں تو متعلقہ حکام کو خط لکھ دیتے ہیں۔
عمران خان کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ سیکیورٹی کے انتظامات فول پروف کیے جائیں جس عدالت نے کہا کہ سیکیورٹی کے معاملات ہمارے سیشن جج دیکھ رہے ہیں۔
ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے کہا کہ ہم متعلقہ اداروں کو عمران خان کی سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے خط لکھ دیتے ہیں، ہم نے پہلے بھی سیکیورٹی کے لیے درخواست لکھی تھی۔
عدالت نے عمران خان کے وکلاء کی جانب سے جمع کروائی گئی درخواست قبول کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو عمران خان کی سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے مراسلہ ارسال کرنے فیصلہ کرلیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

