Advertisement

عمران خان ناکام ہوچکے ہیں، توشہ خانہ سے متعلق جواب دیں، مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب

وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان ناکام ہو چکے ہیں، توشہ خانہ سے متعلق جواب دیں، توشہ خانہ سے چیزیں لینا اور چوری کرنا مختلف باتیں ہیں۔

وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے والے آج معافی مانگ رہے ہیں۔

عمران خان نے جرم نہیں کیا تو عدالت میں جواب دیں

انہوں نے کہا کہ راجہ شکیل کی گاڑی میں ظل شاہ کو لے جایا گیا، راجہ شکیل کو پناہ دی گئی، ڈرائیور فرار ہوگیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے جرم نہیں کیا تو عدالت میں جواب دیں، ظل شاہ کی لاش پر سیاست کی گئی، سائفر، لانگ مارچ، عدلیہ تحریک ختم، اب کیا بیچو گے؟

عمران خان کی گندی سیاست اب دفن ہوچکی ہے

Advertisement

انکا کہنا ہے کہ عمران خان کی گندی سیاست اب دفن ہوچکی ہے، اقتدار جانے کے بعد سازش کا ڈرامہ رچایا گیا، عمران خان دور میں ملکی معیشت تباہ ہوئی، انہوں نے اقتدار بچانے کے لیے سابق آرمی چیف کی منتیں کیں۔

یہ بھی پڑھیں: دوہرے نظام پر اُٹھنے والے سوالات کا جواب دینا ہوگا، مریم اورنگزیب کا عدلیہ پر وار

وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان عدالتوں پر حملہ آور ہوتے ہیں، پیش نہیں ہوتے۔ لاہور میں عمران خان نے پھر سیاست کرنے کی کوشش کی، منی ریلی میں عمران خان بلٹ پروف گاڑی میں بیٹھے رہے۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عمران خان نے 4سال ملک کیخلاف سازش کی، انہوں نے آئی ایم ایف کا پروگرام معطل کیا، موجودہ حکومت نے آئی ایم ایف پروگرام دوبارہ بحال کیا، وزیر اعظم آئی ایم ایف سے معاملات طے کر کے ٹیبل پر لائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
وزیراعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہونے کا پیغام، پیپلز پارٹی نے آج کی مہلت دے دی
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version