Advertisement

جوڈیشل کمپلیکس ہنگامہ آرائی، عمران خان سمیت متعدد رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج

عمران خان

جوڈیشل کمپلیکس ہنگامہ آرائی، عمران خان سمیت متعدد پارٹی رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج

اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس میں ہنگامہ آرائی پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے 17 رہنماؤں کیخلاف کے خلاف سی ٹی ڈی میں تھانہ رمنا کے ایس ایچ او کی مدعیت میں درج مقدمہ کیا گیا ہے۔

Advertisement

مقدمے میں اسد عمر، مراد سعید، شبلی فراز، فرخ حبیب، حسان نیازی، عمر ایوب، علی امین گنڈاپور، امجد خان نیازی،  حماد اظہر، خرم نواز، علی نواز اعوان، عامر کیانی، کرنل ریٹائرڈ عاصم، عمرسلطان اور اسد قیصر کو نامزد کیا گیا ہے۔

مقدمے میں دہشت گردی، کارسرکار میں مداخلت، سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہے۔

مقدمے کے متن میں بتایا گیا ہے کہ عمران خان 3:30 پر ہجوم کے ہمراہ جوڈیشل کمپلیکس پہنچے، انکے ہمراہ آنے والے ہجوم نے پولیس پر پتھراؤ کیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان نے جوڈیشل کمپلیکس کو چاروں طرف سے گھیرا اور  جوڈیشل کمپلیکس کے شیشے بھی توڑے۔

مقدمے میں مزید بتایا گیا کہ سرکاری گاڑیوں اور پولیس ملازمین کی موٹر سائیکلیوں کو آگ لگائی گئی جبکہ  ملزمان وائرلیس سیٹ، پستول، نقدی بھی چھین کر لے گئے،  پولیس ملازمین سے 8اینٹی رائٹ کٹ بھی چھینی گئیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس آمد کے موقع پر پی ٹی آئی کارکنان اور پولیس کے درمیان تصادم میں ایس ایس پی آپریشنز، دو ایس ایچ اوز سمیت 20 سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد، جی الیون میں انٹرنیٹ سروس بند

اسلام آباد پولیس ترجمان کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں جوڈیشل کمپلیکس پیشی کے موقع پر پی ٹی آئی مظاہرین نے پولیس پر شدید پتھراﺅ، پیٹرول بموں سے حملہ کیا۔ مظاہرین نے ٹیئر گیس گنوں سے شیل فائر کرکے ایس ایس پی آپریشنز، ایس پی صدر سمیت 20 سے زائد پولیس اور ایف سی اہلکاروں کو زخمی کردیا۔

ترجمان نے بتایا کہ پی ٹی آئی مظاہرین نے پولیس پر چاروں اطراف سے شدید حملہ کیا، شرپسندوں نے 25 سے زائد موٹر سائیکلوں اور 4 پولیس گاڑیوں کو بھی آگ لگادی اور توڑ پھوڑ کی۔

تحریک انصاف کے مظاہرین نے پولیس چوکی اور درختوں کو بھی آگ لگائی اور لگاتار پولیس پر حملہ کرتے رہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version