Advertisement

پاکستان کا نوجوان اس وقت عمران خان کے ساتھ کھڑا ہے، خرم شیر زمان

خرم شیر زمان

پاکستان کا نوجوان اس وقت عمران خان کے ساتھ کھڑا ہے، خرم شیر زمان

تحریک انصاف کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ پاکستان کا نوجوان اس وقت عمران خان کے ساتھ کھڑا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خرم شیر زمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت اسلام آباد میں جو ہورہا ہے  ایسا لگتا ہے یہاں یزید کی حکومت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ لاہور میں الیکشن کا شیڈول جاری ہوچکا ہے،دنیا کے سب سے بڑے لیڈر کو کمپئین نہیں کرنے دیا جارہا ہے جبکہ سیاسی جماعتیں اس وقت عمران خان کا مقابلہ نہیں کرسکتی ہیں، انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ کس طریقے سے عمران خان کو راستے سے ہٹا دیا جائے

انہوں نے مزید کہا کہ یہاں ڈبل اسٹینڈرڈ چل رہے ہیں، ایک شخص جس نے عمران خان پر حملہ کیا اس کو زوم پر اجازت دی گئی ہے لیکن عمران خان کو عدالتوں میں آنا ہے ۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ اس وقت پورا پاکستان چیف جسٹس نظریں لگائے بیٹھا ہے  ۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: معاشی بہتری کاحل پی ڈی ایم کی رخصتی ہے، خرم شیر زمان

ان کا کہنا تھا کہ آج عمران خان کے گھر پر آج حملہ کیا ہے  کہ جب ان کی اہلیہ ، بہنیں جب گھر میں موجود تھیں، آصف زرداری ، نواز شریف ، فضل الرحمان کو شرم سے ڈوب جانا چاہیے ۔

انہوں نے بتایا کہ یہ اس گھر میں گھسے جو سرٹیفائیڈ ایماندار ہے، یہ عمل قابل مذمت ہے اور چیف جسٹس سے درخواست ہے کہ اس گھٹیا حرکت کا نوٹس لیں۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے عالم میں لوگ خودکشیاں کررہے ہیں،شپ منٹ لوگوں کی پورٹ پر رکھی ہیں اور جن والدین کے بچے باہر پڑھ رہے ہیں وہ ڈالر نہیں بھیج سکتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا نوجوان اس وقت عمران خان کے ساتھ کھڑا ہے، ہم عمران خان کی خیریت کیلئے دعا گو ہیں اور ان کی کال کا انتظار کررہے ہیں۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ عمران خان کی پیشی کے بعد اپنے آگے کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version