Advertisement

عمران خان پر قاتلانہ حملہ کر کے اب اس پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے، یاسمین راشد

یاسمین راشد

سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ عمران خان پر قاتلانہ حملہ کر کے اب اس پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حریک انصاف سنٹرل پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد نے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ وزیر آباد میں قاتلانہ حملہ ہونے کے باوجود جو نام ہم نے دیے ان کے خلاف ہماری ایف آئی آر درج نہیں ہوئی اور سابقہ جے آئی کے چار افسروں نے ہمارے کیس کو خراب کرنے کی کوشش کی  ۔

انہوں نے کہا کہ نگران حکومت نے آتے ہی سابقہ جے آئی کے کنوینر غلام محمود ڈوگر کو ہٹا دیا  اور جو ملزم نامزد ہیں ان میں سے کوئی بے گناہ نہیں ہے اور جو موجودہ جے آئی ٹی بنائی گئی ہے اس میں وہ چار افسروں ملوث ہیں جن پر پیڈا ایکٹ لگایا گیا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان پر قاتلانہ حملہ، وفاق کا پنجاب حکومت کی بنائی جے آئی ٹی پر عدم اعتماد

انہوں نے مزید کہا کہ امپورٹڈ حکومت خان صاحب کے حملہ میں ملوث ہے، ۔پاکستان کی سب سے بڑی پارٹی کے چیئرمین کیس میں عدالت میں مذاق کیا جا رہا ہے، یہ عمران خان پر قاتلانہ حملہ کر کے اب اس پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں  لیکن م عدالتوں سے صرف انصاف چاہتے ہیں ۔

Advertisement

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہماری جے آئی ٹی کے لیے سب سے اہم بندہ غلام محمود ڈوگر ہے اور ریلی میں پوری کوشیش کریں گے کہ عمران خان کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت نے دس ماہ میں عوام کا جینا محال کر دیا ہے ، ملک دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ چکا ہے۔

خیال رہے کہ مران خان کنٹینر پر فائرنگ کے معاملے پر ۔مسلم لیگ ن کے سٹی انفارمیشن سیکرٹری مدثر نذیر کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

بعدازاں کیس کی سماعت 13 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version