Advertisement

لاہور ہائیکورٹ: عمران خان کی تقاریر کی نشریات پر پابندی کیخلاف درخواست پر اعتراض عائد

لاہور ہائی کورٹ

عمران خان کی دائر درخواست بطور اعتراض کیس سماعت کیلئے مقرر

لاہور ہائیکورٹ   نے عمران خان کی تقاریر کی نشریات پر پابندی  کے خلاف درخواست  پر اعتراض عائد کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق  لاہور ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تقاریر کی نشریات پر پابندی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

درخواست عمران خان نے بیرسٹر احمد پنسوتہ اور اشتیاق اے خان کےتوسط سے دائر کی تھی جس میں پیمرا کو فریق بنایا گیا  تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتار کرنے کا پلان بی تیار

درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ عمران خان کی تقاریر پر پابندی آئین کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ آئین پاکستان شہریوں کو آزادی اظہار کی اجازت دیتا ہے۔

Advertisement

درخواست میں کہا گیا تھا کہ عمران خان کی تقاریر پر پابندی آئین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ پاکستان میں آزادی اظہار پر پابندی کو کبھی بھی شہریوں نے قبول نہیں کیا۔

درخواست میں مزید کہا گیا تھا کہ آزادی اظہار پر پابندی سے افراتفری اور سیاسی ہیجان پیدا ہوگا۔ موجودہ سیاسی صورتحال میں اس قسم کی پابندی میں ملک افراتفری کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: پیمرا نے عمران خان کے بیانات اور تقاریر نشر کرنے پر پابندی عائد کر دی

درخواست میں موقف پیش کیا گیا  کہ پیمرا کی جانب سے پابندی کا نوٹیفکیشن غیر قانونی طور پر جاری کیا گیا۔

عدالت نے رجسٹرار آفس  کا اعتراض برقرار رکھتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

واضح رہے کہ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پر پیمرا کا مصدقہ نوٹیفکیشن منسلک نہ ہونے   کا اعتراض عائد کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیراعظم کا ملائشیا کے سرکاری دورے سے متعلق اہم بیان
شہر قائد میں سمندری ہوائیں تاحال معطل، موسم گرم رہنے کا امکان
مشکل حالات کے باوجود علم کی شمع جلانے والے اساتذہ قوم کا سرمایہ ہیں، صدر و وزیراعظم
بھارت نے پھر کوئی حماقت کی تو جواب نیا ، تیز، فیصلہ کن اور تباہ کن ہوگا، افواج پاکستان
کراچی، شاہراہِ فیصل ناتھا خان پل پر ایک اور شگاف، ٹریفک کی روانی متاثر
سونا پھر مہنگا، قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version