Advertisement

ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی، گورنر سندھ

گورنر سندھ

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری  نے کہا میں کل سبزی منڈی کا دورہ کروں گا، یہاں ریٹ لسٹ دیکھانے کےلیے کوئی اور ہے اور فروخت کسی اور قمیتوں پر کیا جارہا ہے۔

اس کے علاوہ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ بازاروں کا دورہ کریں اور حکومت کی طرف سے مقرر کردہ روزمرہ کی اشیائے ضروریہ کے نرخوں پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت مہنگائی کا طوفان ہے، ہر چیز مہنگی ہے  اور اگر مہنگائی رہی تو غریب آدمی اپنے بچوں کو کچھ نہیں کھلا سکے گا۔ ۔

انہوں نے بتایا کہ کمشنر کراچی نے پورے مارکیٹ ایسوسی ایشن کو بلا کر ریٹ کو نوٹی فائی کیا تھا، آرڈیننس جاری کیا تھا جس کا مقصد تھا ریٹ نیچے آئیں  لیکن لسٹوں میں جو چیزیں ہیں وہ ڈبل مل رہے ہیں ۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر ڈپٹی کمشنر کی پوری ایک فوج ہے لیکن ہم سب ملکر ریٹ پر عملدرآمد نہیں کراسکتے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم لوگوں کو منافع خوروں کے ہاتھ میں نہیں چھوڑ سکتے ہیں تاہم وہ اب سے ہر روز تمام مارکیٹوں کا دورہ کریں گے ۔

انہوں نے میڈیا پر زور دیا کہ وہ بچت بازاروں اور رمضان بازاروں میں زائد کرایہ وصول کرنے والے عناصر کو بے نقاب کریں اور لوگوں سے کہا کہ وہ حکومت کے مقرر کردہ نرخوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کا بائیکاٹ کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز کے نو منتخت عہدیداروں کو وزیر اعظم کی مبارکباد
اسپیکر قومی اسمبلی کا پریس گیلری سے موبائل فوٹیج بنانے کا نوٹس
تمباکو کی کھپت کم کرنے کے لئے قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہے، ڈبلیو ایچ او تحقیق
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، اسٹیٹ بینک کی رپورٹ جاری
کسانوں کا جوش بتا رہا ہے کہ تحریک شروع ہو چکی ہے، امیر جماعت اسلامی
پنجاب میں 2 ہزار ایکڑ پر گارمنٹ سٹی کے قیام کا منصوبہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version