عمران خان کی امجد شعیب کی سلاخوں کے پیچھے وائرل ہونے والی تصویر کی مذمت

پی ٹی آئی کی حمایت کرنے والے عام شہریوں میں دہشت پیدا کی جارہی ہے، عمران خان
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) امجد شعیب کی سلاخوں کے پیچھے وائرل ہونے والی تصویر کی مذمت کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق زیر حراست لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب کی وائرل ہونے والی تصویر پر سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹر پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
I feel embarrassed as a Pakistani to witness the depths we have sunk to thanks to this imported regime of a cabal of crooks & their handlers. In desperation to cling to power & muzzle all dissenting voices, they have jailed a respected, patriotic Pakistani on sedition charges. pic.twitter.com/YCo9F371vU
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 2, 2023
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں عمران خان نے کہا کہ بدمعاشوں کی اس امپورٹڈ حکومت کی بدولت ہم جس گہرائی میں ڈوب گئے ہیں اس کا مشاہدہ کرتے ہوئے ایک پاکستانی کی حیثیت سے مجھے شرمندگی محسوس ہوتی ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ اقتدار سے چمٹے رہنے اور تمام اختلافی آوازوں کو دبانے کے لیے انہوں نے ایک معزز، محب وطن پاکستانی کو بغاوت کے الزام میں جیل بھیج دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
بعدازاں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
کوئٹہ میں قاسم سوری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا تھا کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب کی گرفتاری قابل مذمت ہے، ان کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔
شہباز گل نے کہا کہ پاکستان دیوالیہ ہو چکا، خود خواجہ آصف کے الفاظ ہیں کہ ملک ڈوب رہا ہے، پی ٹی آئی کے گرفتار رہنماؤں کے ساتھ ناروا سلوک کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب بات کرتے ہوئے قاسم سوری نے کہا تھا کہ ہائی کورٹ کا شہباز گل کے خلاف درج مقدمہ ختم کرنے کا حکم قابل تحسین ہے، ہائی کورٹ کے جج سردار گل حسن کے روبرو سماعت ہوئی، انہوں نے بناء کسی دباؤ کے فیصلہ دیا، قانون میں موجود ہے ایک واقعے کا مقدمہ ایک جگہ ہی درج کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب اسلام آباد سے گرفتار
قاسم سوری کا کہنا تھا کہ خوف پھیلانے کے لیے بلوچستان میں مقدمات قائم کیے جاتے ہیں، اعظم سواتی کو بھی بلوچستان کی عدلیہ سے ریلیف ملا، شہباز گِل کے خلاف بھی درج مقدمہ ختم کر دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی قانون اور آئین کی بالادستی کی بات کرتی ہے، ن لیگ عدلیہ پر دباؤ ڈال رہی ہے، پی ٹی آئی عدلیہ کے ساتھ ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل گرفتار کیے گئے لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا تھا۔
اسلام آباد کی عدالت نے عوام کو اداروں کے خلاف اکسانے اورنفرت پھیلانے کے کیس میں گرفتار کیے گئے لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ سنا دیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

