Advertisement

عمران خان نے جتھوں کی سیاست کا رواج شروع کیا، سعد رفیق

سعد رفیق

وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ن لیگ نے جھوٹے اور بےبنیاد مقدمات کا سامنا کیا ہے لیکن عمران خان نے جتھوں کی سیاست کا رواج شروع کیا۔

تفصیلات کے مطابق  وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہم کون ہوتے ہیں جیلوں میں ڈالنے والے لیکن کوئی قانون توڑے گا تو قانون حرکت میں آئے گا اور اس کے مطابق اس کا فیصلہ کورٹ کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ اب دو اداروں کا معاملہ ہے ، ایک طرف الیکشن کمیشن ہے اور دوری طرف سیشن کورٹ ہے جو کہ آئینی ادارے ہیں اور توشہ خانہ میں جو کچھ عمران خان نے کیا ہے اس کی تفصیل میں جانے کی ضرورت نہیں ہے ۔

خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ چونکہ عمران خان نے توشہ خانہ کے تحائف کو اپنے اثاثوں میں ڈکلیئر نہیں کیا تھا جس کی وجہ سے پہلے بھی بہت سے لوگ نااہل ہوچکے ہیں جبکہ عمران خان کیساتھ رعایت برتی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اب آئین، قانون اور عدالت ریاست سمیت ہر چیز سے بالاتر بن چکے ہیں یا بننے کی کوشش کر رہے ہیں جس کے تحت انہوں نے فیصلہ کرلیا اب وہ عدالت میں پیش نہیں ہوں گے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن کے ہر دورمیں باب پاکستان پر کام کیا گیا ہے، خواجہ سعد رفیق

انہوں نے بتایا کہ پیشی پر پیشی ہوئی عمران خان عدالت میں پیش نہیں ہوئے اور ان کی غیر حاضری کے باعث ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری ہوئے  ہیں جس سے یہ گھبرائے ہوئے ہیں اور ایسی صورتحال میں یہ کبھی چھپ جاتے ہیں ارور کبھی زمان پارک کو بنکر میں تبدیل کردیتے ہیں اور کارکنوں کو اپنے تحفظ کے لئے استعمال کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس تمام صورتحال میں خواتین اور بچوں کو استعمال کیا جارہا ہے جبکہ وہاں کالعدم تنظیم کے تربیت یافتہ لوگ بھی  نظر آئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ خوف کس چیز کا ہے اور کیوں ہے؟ اگر آپ عدالت کے بلائے جانے پر چلے جاتے تو اس طرح ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری نہیں ہوتے اور یہ سب تماشہ بھی نہیں ہوتا ۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم بھی تو تمام رعدالتوں میں پیش ہوتے رہے ہیں اور سزائیں بھی بھگتیں ہیں لیکن کبھی کوئی رونا نہیں مچایا، کبھی پتھراؤ نہیں کیا لیکن جب یہ ایک دن ہائیکورٹ گیا تو جم غفیر لے گیا تاکہ دباؤ ڈالا جاسکے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب جب وارنٹ گرفتاری ایشو ہوچکا ہے اور آپ کورٹ نہیں جانا چاہتے ہیں تو اس صورتحال میں جب اسلام آباد پولیس عدالتی حکم کی تعمیل کروانے آئیں ہیں تو ان کے کارکنان نے مار مار کر پولیس کی درگت بنادی ۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ پولیس اپنے فرض کی ادائیگی کے لئے وہاں موجود تھی اور مار کھا رہی تھے تو کیا پولیس والا کسی کا باپ بیٹا یا بھائی نہیں؟

انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے یہ سب کوئی پہلی بار نہیں کیا ہے، انہوں نے جتھوں کی سیاست کا رواج شروع کیا ہے اور اگر ملک اسی طرح چلانا ہے تو سب ہی یہ کام کرنا شروع کردیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاملات طے نہ ہونے کی بھی بنیادی وجوہات بھی یہی ہیں کہ وہ جانتے ہیں کہ یہ معاشی طور پر کمزور ملک ہے اور اس ملک کو کمزور کرنے اور اس کی سالمیت کو نقصان پہنچانے میں سب سے بڑا ہاتھ عمران خان کا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ریاستی دہشتگردی میں ملوث بھارت کا افغان طالبان کے ساتھ گٹھ جوڑ بے نقاب
سرکاری افسران کے اثاثے ڈیکلئریشن میکنزم پر آئی ایم ایف کی تشویش
پشاور ہائیکورٹ کا گورنر خیبرپختونخوا کو نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کا حکم
تحریک لبیک کا مریدکے میں پرتشدد احتجاج؛ انتشار پسند مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا
پانی کی چوری کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سی او او واٹر کارپوریشن
نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا انتخاب پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج
Advertisement
Next Article
Exit mobile version