عدالتیں عمران خان کے سامنے بےبس نظر آرہی ہیں، احسن اقبال

وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال نے کہا ہے کہ عدالتیں عمران خان کے سامنے بےبس نظر آرہی ہیں۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان قانون کی دھجیاں بکھیر رہے ہیں، ریاست پر حملہ کر کے ملک کو کمزور کیا جا رہا ہے۔
ہمارا نظام عدل منہدم ہوتا نظر آرہا ہے
انہوں نے کہا کہ ہماری ضمانت کی درخواستوں پر بنچ ٹوٹ جاتے تھے، عدالتوں کے دروازے توڑے گئے، کوئی نوٹس نہیں لیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت سنگین معاشی چیلنجز کا مقابلہ کررہی ہے، احسن اقبال
وفاقی وزیر نے کہا کہ ہر وکیل کو عمران خان جیسی سہولیات مانگنی ہوں گی ، ہمارا نظام عدل منہدم ہوتا نظر آرہا ہے ۔
ہمارے رہنماؤں کی ہفتوں ضمانت نہیں ہوتی
انکا کہنا ہے کہ ہمارے رہنماؤں کی ہفتوں ضمانت نہیں ہوتی، شاہد خاقان و دیگر رہنماؤں کو کس جرم میں قید کیا گیا؟
احسن اقبال نے کہا کہ عدالتیں عمران خان کے سامنے بےبس نظر آ رہی ہیں، عمران خان نے تربیت یافتہ بلوائیوں کو بلایا۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز کو عدالت میں سلام پر ڈانٹ دیا جاتا تھا، پاکستان میں عدالتوں کے اندر کبھی یہ مناظر نہیں دیکھے۔
قانون سب کیلئے برابر ہے
وفاقی وزیر نے کہا کہ اسلام آباد میں فساد پھیلانے کی کوشش کی گئی، ایک شخص کے لئے وی آئی پی قانون ہے، قانون سب کیلئے برابر ہے ۔
احسن اقبال نے مزید کہا کہ عمران خان کشمیر کمیٹی کے ممبر تھے، کسی اجلاس میں نہیں آئے، عمران خان نے 2018 سے پارلیمنٹ کو نظر انداز کیا۔
یہ بھی پڑھیں : ہمیں اس وقت تمام اختلافات بھلاکر آگے سوچنے کی ضرورت ہے ، احسن اقبال
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News