Advertisement

زمان پارک: کشیدہ صورتحال، کارکنان اور پولیس میں تصادم، سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

زمان پارک

زمان پارک: کشیدہ صورتحال، کارکنان اور پولیس میں تصادم، سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

لاہور، سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک میں صورتحال ایک بار پھر کشیدہ ہوگئی ہے جبکہ  سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی بھی نافذ کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق زمان پارک میں آج ایک بار پھر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو گرفتار کئے جانے کا خدشہ ہے جس کی پیش نظر پولیس اور کارکنان میں تصادم کا  سلسلہ جاری ہے۔

 

پولیس اور تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان پتھراو اور شیلنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری  ہے جبکہ پولیس کی جانب سے شیلنگ اور پتھراؤ کے باعث زمان پارک میں مقیم رہاشیوں کی املاک کو نقصان پہنچا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کیخلاف کئی شہروں میں مقدمات درج

اس کے علاوہ آنسو گیس کی شیلنگ اور پتھراؤ کے باعث کئی گھروں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے  ہیں جبکہ آنسو گیس کی شیلنگ کے باعث زمان پارک کے رہائشیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

Advertisement

پولیس کی ناکہ بندی کے باعث آنسو گیس کے متاثرین کو طبی امداد دینے میں بھی مشکلات کا سامنا ہے جبکہ زمان پارک کے رہائشی ناکہ بندی کے باعث گھروں میں مبحوس ہوکر رہ گئے ہیں۔

پولیس کی جانب سے آنسو گیس ک شیل لگنے سے کئی افراد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ شیر خوار بچے بھی آنسو گیس سے شدید متاثر ہوئے ہیں۔

علاوہ ازیں مسلح پولیس تحریک انصاف کے کارکنوں پر سیدھے فائر اور شیلنگ کررہے ہیں  جس کے بعد ایک بار پھر زمان پارک کو میدان جنگ میں تبدیل کر دیا ہے۔

لاہور کے سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی کا نفاذ برقرار رکھنے کا حکم:

زمان پارک میں پی ٹی آئی کارکنان اور پولیس میں تصادم کے باعث لاہور کے سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی کا نفاذ برقرار رکھنے کا حکم  دے دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے سروسز اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تصادم کے نتیجے میں 51 پولیس اہلکار زخمی لائے گئے ہیں جبکہ8 شہری بھی زخمی حالت میں اسپتال منتقل ہوئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن پر K-II لائن کی مرمت کا کام شروع
ٹی ایل پی واقعے پر جعلی خبروں کے خلاف بڑا ایکشن شروع
غزہ میں بچوں کی نسل کشی تاریخ کا سیاہ باب ہے، سیزفائر برقرار رہنا چاہیے، بلاول بھٹو
سندھ کی 33 شوگر ملز کو نوٹس جاری، یکم نومبر سے کرشنگ کا آغاز لازمی قرار
امت مسلمہ کے اتحاد کی اشد ضرورت ہے، مسلم ورلڈ لیگ کے کنونشن سے مولانا فضل الرحمن کا خطاب
سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، ہر دن نیا ریکارڈ قائم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version