عمران خان کی اوورسیز پاکستانیوں کو مزید متحرک ہونے کی ہدایت

عمران خان نے سینئر رہنماؤں کا مشاورت اجلاس طلب کر لیا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں کو مزید متحرک ہونے کی ہدایت کر دی۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان نے امریکہ کی کور کمیٹی سے اہم بات چیت کے دوران اووسیز پاکستانیوں سے ووڈیو لینک کے ذریعے اہم خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو پوری دنیا میں اجاگر کیا جائے، ملک میں اس وقت انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں، سیاسی کارکنوں پر بدترین تشدد کیا جا رہا ہے، تشدد کرنے والے کہتے ہیں عمران خان کا ساتھ چھوڑو۔
عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں ہے، ملک میں معاشی اور سیاسی استحکام کے لئے انتخابات کی ضرورت ہے، امریکہ میں اوورسیز پاکستانی میرا فخر ہیں، امریکی کانگریس میں اور سینیٹر کو پاکستان کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا جائے، باہر ملکوں میں اس طرح کے تشدد کے خلاف سخت قانون موجود ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ الیکشن سے نہیں بھاگ سکتے آج نہیں تو کل الیکشن ہوں گے، میڈیا پر پابندیاں لگائی جا رہی ہیں، پوری قوم صرف ایک سیاسی جماعت کے ساتھ ہی کھڑی ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ پی ٹی آئی کارکنان اپنے قائد کی حفاظت کیلئے زمان پارک میں موجود ہیں، راجہ بشارت
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News