Advertisement

بیرون ملک جانے کے خواہش مند پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری

بیرون ملک جانے کے خواہش مند پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز ساجد حسین طوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت رواں سال 10 لاکھ پاکستانیوں کو روزگار کیلئے بیرون ملک بھجوائے گی۔

انہوں نے کہا کہ سعودی حکام ویزے دینے جلد پاکستان آرہے ہیں، جرمنی، یونان اور رومانیہ سمیت دیگر 50 ممالک کے ساتھ بھی ورک ویزوں کے نئے معاہدے ہو رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی وزارت محنت کے حکام ویزے دینے جلد پاکستان آئیں گے، فنی تربیت کاٹیسٹ پاس کرنے والے پاکستانی سعودی ویزے لے سکیں گے۔

ساجد حسین طوری نے کہا کہ جاپان نے پاکستانی ہنر مندوں اور مزدوروں کیلئے ویزے کھول دیے ہیں جبکہ جنوبی کوریا میں 10 ہزار پاکستانی ہنرمندوں کی مانگ ہے جو جلد جائیں گے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ جرمنی اور رومانیہ میں بھی پاکستانیوں کو ورک ویزے مل رہے ہیں، پرتگال اوریونان کے ساتھ بھی پروفیشنلز اور لیبرویزوں کے معاہدے ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ مالٹا کے ویزوں کی فائل وزارت داخلہ میں رک گئی ہے، وزرات داخلہ کو بتادیا کہ مالٹا میں پاکستانی قونصلیٹ ہے نہ سفارت خانہ، وزرات داخلہ اٹلی میں سفارت خانے کے ذریعے ویزوں کا معاملہ حل کرنا چاہتی ہے۔

وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز ساجد حسین طوری نے مزید کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے 27 ہزار بلاک پاسپورٹ بحال کردیے گئے ہیں جبکہ یورپ میں لاکھوں غیر قانونی پاکستانیوں کا مسئلہ حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version