Advertisement

توشہ خانہ کیس؛ چیئرمین پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

سپریم کورٹ

سپریم کورٹ؛ پرنسپل سیٹ اسلام آباد کیلئے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ اور ججز روسٹر جاری

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ خواجہ حارث کی وساطت سے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی جس میں ضلعی الیکشن کمشنر اسلام آباد کو فریق بنایا گیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کو توشہ خانہ ٹرائل سے روکا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل منظور کی جائے اور اس کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، موکل کیخلاف توشہ خانہ فوجداری مقدمہ بھی کالعدم قرار دیا جائے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے توشہ خانہ کی کارروائی روکنے کی بھی استدعا کر دی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ناقص فیصلہ دیا، توشہ خانہ فوجداری شکایت کا مقدمہ ناقابل سماعت ہے، قانون معیاد گزرنے کے بعد شکایت کا اندراج نہیں ہو سکتا، مقدمے کیلئے قانونی طریقہ کار نہیں اپنایا گیا۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں؛ توہین الیکشن کمیشن کیس میں فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اقتصادی پالیسیوں، اصلاحات میں اقتصادی ماہرین ونجی شعبے سے مشاورت کا فیصلہ
آئی ٹی انڈسٹری معیشت میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے حکومت کا ساتھ دے، وزیراعظم
عدالت میں زیر سماعت معاملات پر خبریں چلانے پر نئی گائیڈ لائن جاری
صحافی برادری نے ہتک عزت بل 2024 کو سیاہ قانون قرار دیدیا، عدالت جانے کا اعلان
بانی پی ٹی آئی کے خلاف نااہلی کی درخواست مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری
سارک سیکرٹری جنرل کا پہلا دورہ پاکستان، وزیراعظم سے ملاقات
Next Article
Exit mobile version