Advertisement

حکومت کیلئے انتخابی اصلاحات بل پارلیمنٹ سے منظور کروانا چیلنج بن گیا

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس

حکومت کیلئے انتخابی اصلاحات بل پارلیمنٹ سے منظور کروانا چیلنج بن گیا

حکومت کے لیے انتخابی اصلاحات بل پارلیمنٹ سے منظور کروانا چیلنج بن گیا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے پیپلز پارٹی اور جے یو آئی ف سمیت تمام اتحادیوں کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کردی، آج تمام حکومتی اراکین کو پارلیمنٹ میں اپنی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی ہے تاہم آج کا مشترکہ اجلاس قانون سازی کے حوالے سے اہم ہو گا۔

ذرائع کے مطابق نگران وزیر اعظم کے معاملے پر ن لیگ تاحال پیپلز پارٹی، جے یو آئی اور دیگر اتحادیوں کو راضی نہ کرسکی تاہم گزشتہ روز ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے مذاکرات میں بھی بریک تھرو نہ ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نگران حکومت کو وسیع اختیارات دینے کی مخالف ہے جبکہ اپوزیشن لیڈر راجا ریاض بھی فاصلے بڑھانے لگے، انہوں نے بھی نگران وزیراعظم کے اختیارات میں اضافے کی مخالفت کردی۔

ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اتحادی ارکان کو تفصیلی بریفنگ کے ذریعے مطمئن کرنے کی کوشش کی گئی۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق شہباز شریف براہ راست مولانا فضل الرحمان اور سابق صدر آصف علی زرداری سے رابطے میں ہیں جبکہ اختر جان مینگل سمیت دیگر اتحادیوں سے بھی مشاورت کے مزید ادوار ہونگے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن اگست کے پہلے ہفتے میں ہی نگران وزیراعظم کا اعلان کرے گی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/07/691393/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/07/691393/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version