Advertisement

پیمرا ترمیمی بل 2023 کی منظوری کے معاملے پر حکومت سے بات کروں گا، صادق سنجرانی

صادق سنجرانی

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پیمرا ترمیمی بل 2023 کی منظوری کے معاملے پر حکومت سے بات کروں گا۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقات کی جس کے دوران پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن نے چیئرمین سینیٹ کو پیمرا ترمیمی بل 2023 کو واپس لینے کے حکومتی فیصلے پر اپنے شدید تحفظات سے آگاہ کیا۔

پی آر اے وفد نے اس موقع پر پیمرا ترمیمی بل 2023 کو واپس لینے کے حکومتی اقدام کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ پیمرا ترمیمی بل کی واپسی سے صحافی کارکنان کی امیدوں کا خون کیا گیا ہے، چیئرمین سینیٹ  پیمرا ترمیمی بل 2023 کی منظوری کے لیے اپنا کردار ادا کریں، حکومت اگر متنازعہ ترمیم واپس لے کر آفیشل سیکرٹ ایکٹ منظور کر سکتی ہے تو متنازعہ ترمیم کی واپسی سے پیمرا ترمیمی بل کیوں منظور نہیں کرا سکتی؟ حکومت اپنے اقدام پر فوری نظر ثانی کرے اور سینیٹ سے کل بل کو منظور کیا جائے۔

چیئرمین سینیٹ نے پی آر اے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ پیمرا ترمیمی بل 2023 کی منظوری کے معاملے پر حکومت سے بات کروں گا۔

وفد میں سابق صدر پی آراے بہزادسلیمی، سابق سیکرٹری جنرل ایم بی سومرو، سابق سیکرٹری اطلاعات علی شیر اور عثمان خان شامل تھے۔

Advertisement

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/08/160652/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/08/160652/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور بے نتیجہ اختتام پذیر
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق ڈٹ گئے، مستعفی نہ ہونے کا عندیہ
پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں 20 سال بعد بڑی پیشرفت
پنجاب حکومت آلودگی پر قابو پانے میں مکمل ناکام، لاہور کی فضا خطرناک حد تک آلودہ
بڑی سیاسی ہلچل، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا آزاد کشمیر حکومت کے خلاف عدم اعتماد لانے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version