Advertisement

ریکوڈک اور سیندک منصوبے کی کامیابی ملک کے روشن مستقبل کی مثال

ریکوڈک

ریکوڈک اور سیندک منصوبے کی کامیابی ملک کے روشن مستقبل کی مثال

ریکوڈک اور سیندک منصوبے کی کامیابی ملک کے روشن مستقبل کی موجودہ مثال ہیں، تاہم اس منصوبے سے ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق ریکوڈک اور سیندک پروجیکٹ کی کامیابی ملک میں نوجوانوں کے لیے بے شمار روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

ریکوڈک اور سیندک پروجیکٹ میں عالمی توجہ اور دلچسپی کے بعد اسلام آباد میں منرل سمٹ کا انعقاد ہونے جا رہا ہے، آج اسلام آباد سرینہ ہوٹل میں پاکستان منرل سمٹ، ڈسٹ ٹو ڈویلپمنٹ منعقد ہو گی۔

اسلام آباد میں ہونے والی سمٹ کا بنیادی مقصد ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دے کر ملک میں ترقی و خوشحالی کے نئے باب کا آغاز کرنا ہے۔

اِس موقع پر وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف چیف گیسٹ اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر  گیسٹ آف آنر ہونگے۔

اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کے قیام سے پاکستان میں ترقی کے ایک سنہری دور کا آغاز ہو چکا ہے۔ چیف آف آرمی اسٹاف اور حکومت پاکستان نے (ایس آئی ایف سی) کا قیام عمل میں لا کر پاکستان کو تیز تر ترقی کے نئے دور میں شامل کرنے کا عزم کیا ہے۔

قدرتی وسائل سے مالا مال پاکستان مستقبل کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہونے کے لیے تیار ہیں۔ زراعت، لائیو اسٹاک، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور معدنیات کے میدان میں جدید طریقہ کار سے آراستہ  ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے پاکستان کی تیز تر ترقی کو یقینی بنایا جائے گا۔

Advertisement

اس حوالے سے گرین پاکستان اور آئی ٹی سیمینار کے کامیاب انعقاد کے بعد آج پاکستان منرلز سمٹ، ڈسٹ ٹو ڈیویلپمنٹ کا انعقاد اسلام آباد میں آج کیا جارہا ہے۔

سیمینار میں ماہر معدنیات اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی بڑی تعداد جس میں سعودی عرب اور دیگر ممالک سے سرمایہ کار شرکت کریں گے جبکہ اس سیمینار کے انعقاد سے پاکستان میں 6 لاکھ مربع کلو میٹر تک پھیلے معدنیات بشمول کوئلہ، کاپر، سونا، زنک، ماربل کی 90 اقسام اور نمک کے ذخائر کو جدید اور تیز تر کان کنی کے ذرائع استعمال کر کے ملکی برآمدات میں بھر پور اضافہ کرنے کے مواقع میسر آئیں گے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/08/360263/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/08/360263/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یوسف رضا گیلانی کو دھمکی آمیز میسج بھیجنے والا ملزم گرفتار
ججز تقرری کا معاملہ؛ جوڈیشل کمیشن اجلاس کا طلب
چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے تحفے میں ملا قیمتی قلم توشہ خانہ میں جمع کروا دیا
پی ٹی آئی کو بڑا سیاسی دھچکا لگ گیا
پاکستان نے اخراجات کو کم کرنے کا پلان آئی ایم ایف سے شیئر کردیا
فیکٹریوں اور بینکوں سے بھاری رقم لے کر جانے والوں کو لوٹنے والا سب سے بڑا گروہ پکڑا گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version