Advertisement

سرکاری ملازمت کے حصول کیلئے عمر کی بالائی حد میں کمی کا حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا، علی مردان ڈومکی

علی مردان ڈومکی

نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان علی مردان خان ڈومکی نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمت کے حصول کیلئے عمر کی بالائی حد میں کمی کا حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ سرکاری ملازمت والا معاملہ کابینہ کے آئندہ اجلاس میں مزید غور کے لئے رکھا گیا ہے۔

میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ بلوچستان کابینہ کے گزشتہ اجلاس میں محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے یہ ایجنڈہ پوائنٹ پیش کیا گیا تھا، نگران کابینہ نے اس معاملے پر تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا تھا، کابینہ اراکین اور متعلقہ محکمے نے رائے پیش کی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان نگران کابینہ کے آئندہ اجلاس میں اس معاملے پر مزید غور کیا جائے گا۔

Advertisement

واضح رہے کہ کچھ دن قبل نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان علی مردان ڈومکی کی زیر صدارت نگران صوبائی کابینہ کا تیسرا اجلاس ہوا جس میں نگران کابینہ نے رائٹ ٹو انفارمیشن رولز 2022، قومی تعلیمی نصاب فیز ٹو، ضلع نصیر آباد کی تحصیل لانڈھی میں نئے پولیس اسٹیشن کے قیام کی منظوری دی۔

اجلاس میں بلوچستان کابینہ نے سرکاری ملازمت کے لیے عمر کی بالائی حد 35 سال مقرر کر دی۔

اس موقع پر کابینہ نے سیل ٹیکس آن سروسز سے متعلق امور نمٹانے کے لئے کیسکو اور بلوچستان ریونیو اتھارٹی کو باہمی مشاورت سے تجاویز مرتب کرنے کی ہدایت کر دی۔

دوسری جانب نگراں وزیرِ اعظم  انوار الحق کاکڑ سے سابق وزیرِ اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک کی قیادت میں بلوچستان کے وفد نے ملاقات کی۔

ملاقات میں بلوچستان کے مسائل اور ان کے حل کیلئے وزیرِ اعظم کی قیادت میں اٹھائے گئے اقدامات پر گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت بلوچستان کے کان کنی کے شعبے میں بیرونی سرمایہ کاری کو خوش آئند قرار دیا گیا۔

Advertisement

ڈاکٹر عبدالمالک نے وزیرِاعظم کو بلوچستان کی ترقی کیلئے ترجیحی اقدامات پر خراج تحسین پیش کیا۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سیاست میں مضبوط پوزیشن میں ہے، بلاول بھٹو
پاکستان کی خودمختاری کا بھرپور دفاع کیا جائے گا، ترجمان وزیر خارجہ
سونے کی قمیت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
اسرائیلی نگرانی میں پاک فوج غزہ بھیجنے کا بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب، وزارتِ اطلاعات کی تردید
دفاع وطن کیلئے پرعزم، کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version