Advertisement

“غیرقانونی تارکین وطن کیخلاف آپریشن کسی مخصوص قومیت کیخلاف نہیں”

ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف پاکستان میں جاری آپریشن کسی مخصوص قومیت کے خلاف نہیں ہے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی افغان مہاجرین کے حوالے سے قومی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، ہم 1.4 ملین افغان مہاجرین کی مہمان نوازی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا تازہ فیصلہ افغان مہاجرین کے خلاف نہیں ہے، یہ فیصلہ ان افغانوں کے حوالے سے ہے جو کہ غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم ہیں، کارروائی توسیع ویزا اور ضروری دستاویزات کے بغیر یہاں مقیم افغانیوں کے حوالے سے ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پاک افغان باہمی تجارت بند نہیں ہوئی یہ بے بنیاد رپورٹس ہیں، پاکستان افغانستان ٹرازنزٹ ٹریڈ جاری ہے پاکستان اس ٹرانزٹ ٹریڈ کے غیر قانونی استعمال کو روکنے کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔

انکا کہنا ہے کہ نگران وزیر خارجہ اس وقت چین میں موجود ہیں، وہ ٹرانس ہمالیہ کانفرنس میں شرکت کر رہے ہیں، وہ چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کی دعوت پر چین روانہ ہوئے ہیں۔

Advertisement

ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ آج صبح نگران وزیر خارجہ نے کانفرنس سے خطاب کیا اور انہوں نے چینی وزیر خارجہ سے باہمی ملاقات بھی کی ہے جس میں سی پیک اور باہمی تزویراتی رابطوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان اوت ناروے کے درمیان باہمی سیاسی مشاورت کا تیسرا دور گذشتہ روز اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ تبت چین میں بڑی کانفرنس کی سائیڈ لائنز پر ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ہمارے ساتھ الیکشن کمشن آف پاکستان کی جانب سے رابطے کیے گیے ہیں، یہ رابطے غیر جانبدار انتخابی مبصرین کو پاکستان بلانے کے حوالے سے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی کپ میں پاکستانیوں کو ویزوں کے اجراء کے حوالے سے بھارت سے رابطے میں ہیں، امید کرتے ہیں کہ پاکستانیوں کو عالمی کپ کرکٹ کے حوالے سے ویزے جاری کیے جائیں گے۔

ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ بھارت سیاست کو کھیلوں کے ساتھ مکس نہ کرے، بطور میزبان ملک بھارت کو پاکستانی شائقین کے عالمی کپ کے دیکھنے کے حوالے سے رکاوٹیں نہ ڈالے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستانی ٹیم بھارت میں باہمی سیریز کھیلنے کے لیے نہیں گئی، بلکہ اس نے ایک عالمی کپ کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین کے حوالے سے پاکستان کا موقف نہایت واضح ہے، ہم 1969 سے پیشگی سرحدوں اور الودس بطور دارلحکومت فلسطینی ریاست کے قیام کو مسئلہ فلسطین کا حل سمجھتے ہیں۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/10/253361/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/10/253361/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکا اختتام، تیزی کا رجحان برقرار
کراچی کے لیے بڑا چیلنج آبادی کا درست شمار نہ ہونا ہے، میئر کراچی
توہینِ عدالت سے متعلق کیس کی سماعت دو ہفتے تک ملتوی
190ملین پاؤنڈز کیس میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ
چینی باشندوں کی فول پروف سیکیورٹی یقینی بنائی جائے، وزیرِاعظم
آئی ایم ایف کا مراعات یافتہ شعبوں پر ٹیکس بڑھانے کا مطالبہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version