Advertisement

اسلامی نظام ہی تمام مسائل کا حل ہے،سراج الحق

سراج الحق

ہمارا مستقبل روشن ہے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اسلامی نظام ہی تمام مسائل کا حل ہے۔

تفصیلات کے مطابق تعلیمی ادروں کی نجکاری کے خلاف اساتذہ اور ملازمین پر لاہور سمیت کئی شہروں میں پولیس لاٹھی چارج پر سراج الحق نے کہا کہ حکومت تعلیمی اداروں کی پرائیویٹائزیشن کی بجائے ان کی حالت بہتر کرے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی مہذب معاشرہ اساتذہ اور پرامن مظاہرین پر تشدد کی اجازت نہیں دیتا، اسلامی نظام ہی تمام مسائل کا حل ہے، صرف جماعت اسلامی ہی ملک میں قرآن و سنت کا نظام نافذ کرسکتی ہے، قوم ہمارے ساتھ تعاون کرے۔

دوسری جانب  امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے تیمرگرہ میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی ظلم اور ظالمانہ قبضے کے خلاف لڑ رہے ہیں اور مسلمان حکمران ڈر رہے ہیں، امریکہ نے اسرائیل کا ساتھ دیا لیکن مسلم دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، ہم بیت المقدس کی آزادی تک فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، پاکستان کی قوم حماس کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ صدر وزیراعظم اور آرمی چیف سے کہنا چاہتا ہوں پاکستان نظریاتی ملک ہے، پاکستان کے بانی قائداعظم نے اسرائیل کو ناجائز ریاست قرار دیا تھا، قائداعظم نے پہلے دن سے فلسطینوں کا ساتھ دینے کا اعلان کیا، پاکستان ہمیشہ اسرائیل کے مقابلے میں فلسطینیوں کا ساتھ دیں گے، اس وقت 57 اسلامی ممالک کو حماس کا ساتھ دینا چاہیے، اقوام عالم مظلوم فلسطینیوں کا ساتھ دیں۔

Advertisement

ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم دنیا کی غیرت کے امتحان کا وقت ہے، فلسطین کی آزادی کا سورج جلد طلوع ہو گا، مسجد اقصیٰ مسلمانوں کا مقدس مرکز ہے، مسجد اقصیٰ کی حفاظت کے لیے جینا اور مرنا عظیم جہاد ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/10/985342/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/10/985342/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آئی جی اسلام آباد کی رہائش گاہ کے باہر سے کیبل چوری کرنے والا گروہ گرفتار
آرمی چیف سے آسٹریلین چیف آف ڈیفنس فورسز کی ملاقات
ہیٹ ویو، سندھ بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات ملتوی
کرغزستان معاملہ: وفاقی حکومت کےمفت ٹکٹ کےدعوے جھوٹے ثابت ہوئے، بیرسٹر سیف
وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر تمام صحافتی تنظیموں کو مدعو کر لیا، عظمیٰ بخاری
ایوان صدر کا کرغزستان میں پُرتشدد صورتحال پر تشویش کا اظہار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version