Advertisement

معروف پاکستانی سیاسی شخصیت کو قتل کردیا گیا

معروف پاکستانی سیاسی شخصیت کو قتل کردیا گیا

مسلم لیگ (ن) کے سابق چیئرمین سید ابرار شاہ کو اسلام آباد میں نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کر کے قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اسلام آباد کے علاقے لہتراڑ روڈ پر پیش آیا، جہاں ملزمان نے سابق یوسی چیئرمین جھنگ سید ابرار شاہ کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سید ابرار شاہ، ان کا بیٹا، ملازم اور گارڈ موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

جاں بحق ہونے والے دیگر افراد کی شناخت رفاقت، سید علی شیر اور صاحب گل کے ناموں سے ہوئی ہے۔

فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

Advertisement

جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی واردات سابق دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتی ہے، ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی، جلد گرفتار کر لیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version